Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف کے زیر اہتمام شب دعا کےرقت آمیز مناظر، ہر آنکھ اشکبار

اسلام آباد: بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام شبِ دعا کی تقریب ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز پر دکھائی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 29th 2022, 5:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف کے زیر اہتمام شب دعا کےرقت آمیز مناظر، ہر آنکھ اشکبار

بنی گالہ میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب کو "شب دعا" کا نام دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا قوم آج دعا کرے کہ ہم اپنی آزادی کی راہ میں حائل زنجیریں توڑ سکیں اور اقبال کے شاہین کی طرح پرواز کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں شب کی رات ہی پاکستان معرض وجود میں آیا تھا، پاکستان کا مطلب لاالہ الا للہ ہے کہ یہ ملک اسی نعرے کے ساتھ بنا تھا، نبی پاک ﷺ نے ریاست مدینہ میں انسانوں کی غلامی کی زنجیریں توڑ دی تھیں، ہم جب تک کلمے کا مطلب نہیں سمجھتے زنجیریں نہیں ٹوٹیں گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد ﷺکے راستے پر چلنے کا حکم دیا ہے، اللہ نے عزت ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہے، اللہ نے اپنے ہاتھ میں انسان کا رزق رکھا ہوا ہے اور اس سے اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنے کا خوف ختم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اس رات اپنی آزادی کے راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کی دعا کرے، خوف انسان کی پرواز روکتا ہے، جس کے ذہن میں غلامی ہو وہ کبھی بھی بڑا انسان نہیں بن سکتا،بیگرز اور لائف سپورٹ مشین جیسے بیانات کبھی آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔ 

تقریب میں مولانا طارق جمیل نے شب قدر کے فضائل بیان کیے اور مقدس شب کی مناسبت سے خصوصی دعا کروائی جس سے تقریب کی شرکاء کی آنکھیں بھر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس تقریب میں ملک کے لیے دعا کرنے آیا ہوں کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں آیا۔ 

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ لوگوں سے بھیک مانگنا ذلت اور اللہ سے مانگنا فخر ہے، اللہ راضی ہے تو موت سے خوبصورت کوئی تحفہ نہیں، اللہ ناراض ہے تو تباہی ہی تباہی ہے۔

مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے درخواست کرتا ہوں اپنی زبان میں مٹھاس پیدا کریں، نبیﷺکو بھی زبان کی شدت بالکل پسند نہیں تھی۔

مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ سوال پوچھا گیا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا تصور دیا ہے، وہ کتنے کامیاب ہوئے؟ تو جواب دیا کہ عمران خان پہلا شخص ہے جس نے ریاست مدینہ کا تصور دیا۔

بنی گالہ میں منعقدہ شبِ دعا کی تقریب کو ملک کے بڑے بڑے شہروں میں اسکرینز کی مدد سے دکھایا گیا۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • a day ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • a day ago
Advertisement