دیکھ بھال، توانائی، تحفظ خوراک ، زرعی ٹیکنالوجیز، دفاعی صنعت اور مالیات جیسے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دینا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔


ترک صدر رجب طیب اردگان سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2017 کے بعد پہلی بار سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
ترک صدر سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، ترک صدر دورہ سعودی عرب کے دوران ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کریں گے۔ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ میرا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی ہماری مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم سیاست، دفاع، معیشت اور ثقافت سمیت ہر لحاظ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی کوششیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال، توانائی، تحفظ خوراک ، زرعی ٹیکنالوجیز، دفاعی صنعت اور مالیات جیسے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دینا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔
ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ رواں ماہ ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کیس کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago





