آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 3 روزہ عالمی الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس
راولپنڈی : آرمڈ فورسزانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 3 روزہ 18 ویں عالمی الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے کنوینیر اے ایف آئی سی کے کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر پروفیسر عظمت حیات نے شرکاء کا خیر مقدم کیا، سرجن جنرل نے الیکٹرو فزیالوجی کی بڑھتی ضروریات اور تقاضوں پر گفتگو کی۔
بریگیڈیئر پروفیسر عظمت حیات نے دل کی بیماریوں اور علاج سے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اے ایف آئی سی ملک کا صف اول کا ادارہ ہے جو تمام نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں سب سے آگے ہے، کارڈیالوجی کی پیچیدہ نئی ذیلی خصوصیت تیزی سے ارتقائی منازل سے گزر رہی ہیں۔
الیکٹرو فزیالوجی کے کچھ طریقہ کار میں کامیابی کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہے، الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کو آن لائن دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، دل کے تال کی خرابی میں مبتلا 2 ہزار مریضوں کا اے ایف آئی سی میں کامیاب علاج ہوا، یہ تمام مریض علاج کے بعد آج صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے پروفیسر جسوندر سنگھ گل، پروفیسر ایمریٹس گائے سینٹ تھامس ہسپتال لندن سکاٹ لینڈ کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے پروفیسر ڈاکٹر محمود عادل نے بھی خطاب کیا ، اپنے خطاب میں پبلک ہیلتھ اور شعبہ میڈیسن میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 16 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 14 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 17 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 18 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 19 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 19 hours ago






