Advertisement
پاکستان

امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں :عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 3rd 2022, 2:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں :عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عوام نہیں ایمپائرز ان کے ساتھ ہیں، دھاندلی کے باوجود ان کو شکست دیں گے۔

پریڈ گراونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ اللہ نیوٹرلز سے پوچھے گا کہ چوروں کو کیسے ملک پر مسلط ہونے دیا؟  چوروں کو مسلط کرنے پر عدلیہ کو سو موٹو لینا چاہیئے تھا،  طاقت آپ کے پاس تھی کیسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا کرپشن کے خلاف میں نے اکیلے ٹھیکا لیا ہوا ہے؟ کیا یہ آپ کا پاکستان نہیں ہے؟

انہوں نے نیب قوانین میں ترمیم کر کے 1100 ارب روپیہ معاف کیا،  انہوں نے اپنے کیس بچانے کیلئے نیب کو ختم کر دیا،  کیا ساری ذمہ داری میری ہے، قانون کی بالادستی یقینی بنانا عدلیہ کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔ امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے سب سن لیں ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا کہ باہر کا پاسپورٹ لے لوں، پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنے کا سوچا بھی نہیں، امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اب پاکستان آنے کے لیے این آر او کے انتظار میں ہے۔ ملک نیچے جانے سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو۔

انہوں نے کہا کہ اگر 25 مئی کو پولیس چھاپے نہ مارتی تو ایسا ہی عوام کا سمندر نےاسلام آباد آنا تھا، عوام نے صرف ایک ہی نعرہ لگانا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، قوم امریکا کی سازش اور انہیں قبول نہیں کرتی،انہوں نے ہمیں پرامن احتجاج نہیں کرنے دیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک میں لوگ جمع ہوئے ہیں، قوم پیغام دے رہی ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو۔ میرے والدین ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے، آزاد قومیں ہی بڑا کام کرتی ہیں، انگریزوں کی غلامی سے آزادی کیلئے پاکستان بنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں کی غلامی کرنی تھی تو پھر آزادی کی جنگ کیوں لڑی، امریکیوں کے غلاموں کو یہ قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کئی سال تک یہ دو خاندان اس ملک پر حکومت کرتے رہے ہیں، انہی لوگوں نے تو ملک کو وینٹی لیٹر پر ڈالا ہے، یہ پیسے کی پوجا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب وزیراعظم ہاتھ پھیلاتا ہے تو ساری قوم کو ذلیل کرتا ہے، وزیراعظم خود ہی کہتا ہے کہ ہم تو بھکاری ہیں۔ ان کے بیٹے کہتے ہیں ہم تو پاکستان کے شہری ہی نہیں برطانیہ کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف نے 2 دفعہ زرداری پر کیس کر کے اسے جیل میں ڈالا،  آج سارے اکٹھے ہو کر پاکستانیوں کا خون چوسنے آئے ہیں، ان کی چوری پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے اداروں سے سوال ہے کہ کیسے آپ نے ان ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط ہونے دیا؟ میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا کرپشن کے خلاف میں نے اکیلے ٹھیکا لیا ہوا ہے؟ کیا یہ آپ کا پاکستان نہیں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو اس کی والدہ نے فون پر بتایا کہ کون کون سے بینکوں میں پیسہ رکھا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی ساڑھے 3سالہ کارکردگی پر فخر ہے، مجھے خوف ہے انہوں نے الیکشن کمیشن کے ذریعے دھاندلی کرنی ہے، سندھ کے بلدیاتی انتخاب میں سب نے دیکھا کتنی دھاندلی ہوئی، ان کے ہوتے ہوئے کبھی بھی صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 2سال سے کہہ رہے ہیں کہ ای وی ایم کا استعمال کیا جائے، انہوں نے ملک کے ساتھ وہ کیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہ کرے، میں نے کبھی کسی کی غلامی تسلیم کی نہ کسی کے سامنے جھکا، کبھی بھی ایک امپورٹڈ حکومت کو ہم نہیں مانیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود ہم نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ان کو شکست دینی ہے، یہ لوگ صرف اورصرف دھاندلی سے ہی جیتیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام دوستوں کو سلام علیکم کہہ دیا میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

پریڈ گراونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان آج سارے پاکستان کی آواز ہے، جس طرح پاک فوج سارے ملک کی آواز اسی طرح عمران خان بھی سارے ملک کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ جلدی الیکشن کا اعلان کر دیا جائے،  یہ لوگ ملک کو نہیں چلا سکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگانا چاہتا ہے،  ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا، دوسرے چور نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیا۔

جلسے سے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری سوچ سے بڑھ کر عوام مہنگائی کے خلاف نکلی، عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 17 کو الیکشن ہونے جا رہا ہے،پنجاب کے لوگوں سے کہتا ہوں انہیں گھر بھیجو۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کیا، تیل اور بجلی سستی کئے،  انہیں تکلیف تھی کہ ملک میں بہتری کیوں آ رہی ہے۔عوام سمجھ دار ہے عمران خان خان کو دو تہائی اکثریت دیں گے۔

Advertisement
اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

  • 3 گھنٹے قبل
روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ

  • 4 گھنٹے قبل
 صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل

  • 5 گھنٹے قبل
بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا،  قانونی چارہ جوئی کا اعلان

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل 

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل 

  • 6 گھنٹے قبل
لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ

  • 5 گھنٹے قبل
پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا

  • 3 گھنٹے قبل
حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس

  • 3 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

  • 39 منٹ قبل
Advertisement