Advertisement
پاکستان

پنجاب میں اقلیت کو اقتدار ملنے کا آج آخری دن ہے : فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ٹی آئی  رہنما سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں اقلیت کو اقتدار ملنے کا آج آخری دن ہے  ، عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کریں، سپریم کورٹ پر سیاسی بوجھ نہ ڈالیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 26 2022، 7:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں اقلیت کو اقتدار ملنے کا آج آخری دن ہے : فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پرویزالہٰی 186، حمزہ شہباز کے 179ووٹ تھے، 179 والے کووزیراعلیٰ ، 186ووٹ والے کواپوزیشن میں بٹھا دیا گیا ، 22 کروڑ لوگوں کے وزیر اعظم کو گھر بھیجا گیا، اس وقت مٹھائیاں بانٹی گئی، اس وقت بائیکاٹ کا خیال نہیں آیا۔

ان کاکہنا تھا کہ  کئی گھنٹے کل بھی کیس کی سماعت ہوئی، حکومت کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی اُنہوں نے بہتر یہ سمجھا کہ فرار ہو جائیں۔ 

فواد چوہدری  کا کہنا تھا  کہ پوری دنیا میں ایسے کیسز سینئر ججز ہی سنتے ہیں، پاکستان کی حکومت پاکستان کی سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی، عوام کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے تو بحران آتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت تب چلتی ہے جب ہارنے والا ہار کو تسلیم کرے، سپریم کورٹ کے ساتھ پی ڈی ایم کا سلوک ناقابلِ قبول ہے، درجنوں بار ایسوسی ایشنز نے اس رویے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سرِ تسلیم خم کریں، یہ کیس یہاں آنے کا نہیں بنتا تھا، سپریم کورٹ پر سیاسی بوجھ نہ ڈالیں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آپ چیف جسٹس کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، عدلیہ کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے۔

فواد چوہدری  نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے جب ان کے خلاف فیصلہ دیا تھا توحمزہ شہباز کواستعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، انہیں اپنی غلطیاں اور پنجاب میں سیاسی قیادت درست کرنی چاہیے تھیں۔ 

Advertisement
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 4 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 5 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 4 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 4 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 4 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 دن قبل
Advertisement