Advertisement
پاکستان

اعظم سواتی کا مزید ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مزید ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 16th 2022, 7:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اعظم سواتی کا مزید ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اعظم سواتی کیس کی سماعت کی ہوئی، اعظم سواتی کے وکیل بابراعون عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر جج نے کہا کہ پراسیکیوشن کیا کہتی ہے؟ پراسیکیوشن وکیل نے اعظم سواتی کا ٹویٹ پڑھ کر سنایا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ ٹویٹ ریاستی اداروں کے خلاف تھا، اس کےلیے 14 دن کا ریمانڈ دینا ہوتا ہے جس میں تفتیش ہوتی ہے، ان کے پاس سے موبائل بھی نہیں ملا ، وہ ملنا ضروری ہے۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے ٹویٹ کی وجہ سے عوام میں عدم اعتماد پیداہوا، ایک قتل میں ایک جان جاتی ہے لیکن ان کے بیان سے ریاست کو نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں اعظم سواتی کا مزید 14دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ان کی گرفتاری اس لئے کی گئی ہے کہ ان سے رکوری کی جائے،وہ موبائل جس سے ٹوئیٹ کیا گیا وہ نہیں ملا،تفتیشی اداروں کو تفتیش کے لئے موقع دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تفتیش کے دوران کچھ نہ ملا تو پھر اس کا فائدہ ملزم کو ہی ملے گا۔

اس موقع پر اعظم سواتی کے وکیل بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تفتیش کے دوران کچھ نہ ملا ہے، ایک شہری کی آزادی آئین میں دی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کا حق ہے کہ اس کو پولیس کی کسٹڈی میں نہ دیا جائے۔میرے موکل کو تیسری بار لایا جار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون میں ہے کہ کیسے تفتیش شروع کی جاسکتی ہے۔آج چوتھی بار میرے موکل کے گھر پر جاکر تفتیش کی گئی۔اس کے لئے جوڈیشل میجسٹریٹ کا اجازت نامہ بھی ان کے پاس نہیں تھا۔

بابر اعوان نے کہا کہ میرے موکل کے گھر سے کچھ چیزیں لی ہیں۔ قانون سب کے لئے برابر پے۔ اس عدالت کے سامنے سب برابر ہیں۔

اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ میرے مخالف وکیل نے کہا کہ شدید قسم کی بے عزتی ہوئی ہے۔ جس کسی کی بے عزتی ہوئی وہ کہاں ہے۔یہ سواتی کی بجائے سوات پر نظر رکھیں نا۔سوات کا پہلا شھید میرے گھر کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکی صدر نے بیان دیا اس کا جواب دیا جائے نا۔

بابراعوان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ نظام کہاں جارہا ہے کون اس نظام کو لے کر جا رہا ہے۔اعظم۔سواتی 75 سال کے ہیں۔ وہ سترہ سال سے پارلیمنٹ کے میمبر ہیں۔ان کے کپڑے اتارے گئے۔۔کس نے اتارے یہ کوئی نہیں بتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کیس پہلے بھی یہاں آہا تھا۔ کیا ان کی تفتیش منصفانہ ہے ؟

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 14 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 16 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 11 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
Advertisement