Advertisement
پاکستان

خبریں آ رہی ہیں کہ ٹرن آؤٹ بہت اچھا ہے،اسد عمر

الیکشن نتائج کے بعد پتہ چل جائے گا کہ عوام نے غلامی سے نجات کا فیصلہ کر لیا ہے،جنرل سیکرٹری تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 16th 2022, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خبریں آ رہی ہیں کہ ٹرن آؤٹ بہت اچھا ہے،اسد عمر

 تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ ٹرن آؤٹ بہت اچھا ہے،الیکشن نتائج کے بعد پتہ چل جائے گا کہ عوام نے غلامی سے نجات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہمیں اس الیکشن کمیشن سے زیادہ امید نہیں۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثناء اللہ نے وزیر ہوتے ہوئے الیکشن کمپین کی،الیکشن کمیشن پر لوگوں کی نظر ہے۔ 

سارے پاکستان میں عمران خان کا ووٹ ہے،یہ جتنی مرضی دھاندلی کی کوشش کر لیں عمران خان کے ووٹرز کو نہیں روک سکتے۔

آزاد اور شفاف الیکشن ہو تو 2 تہائی اکثریت سے عمران خان حکومت میں آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اس دعویٰ سے آئے تھے کہ عوام کو ریلیف دیں گے،

آئئی ایم ایف سے انہیں ٹکا سا جواب مل گیا ہے، انہوں نے غلامی والا ہی کام کیا ہے۔ 

آئی ایم ایف نے ان پر پہلے الزام لگایا تھا کہ یہ اعدادوشمار میں ہیر پھیر کرتے ہیں،بڑے بڑے بلوں کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

گیس کی قیمتیں بڑھنی والی ہیں۔ملک بد سے بدترین صورتحال کی طرف جا رہا ہے،آج کے الیکشن کو حقیقی آزادی کا حصہ سمجھیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت مخالف مارچ روکنے کے لیے شرط رکھ دی۔ 

عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں جو پلان کر رہا ہوں اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز ریکارڈ ہو رہی ہے۔

قبل ازیں عمران خان نے بول نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد 100 فیصد لانگ مارچ ہو گا، لانگ مارچ ہوگا اور اکتوبر میں ہی ہوگا،

مجھے پتہ ہے یہ لوگ کیا کریں گے اس لیے میں نے پوری تیاری کررکھی ہے، اب ہم وہ پلاننگ کررہے ہیں کہ یہ ہمیں نہیں روک سکتے۔

Advertisement
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 18 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 13 hours ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 16 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 20 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 13 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 days ago
Advertisement