Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف  کا کل لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف  نے کل گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 22nd 2022, 1:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف  کا کل لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتےہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو ماورائے آئین مذاق بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کی توہین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جمعرات کو گورنر ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور پارٹی چیئرمین عمران خان کا اہم خطاب ہو گا،  کل اہلیان لاہور 5 بجے گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں سیاسی صورتحال بدل رہی ہے اور مسلم لیگ ق کے ارکان نے پرویز الہیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،  وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ اور اسپیکر سبطین خان کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جانب سے خواتین اراکین کو پیسوں کی آفر کی گئی ہے، گورنر عدم اعتماد کے لیے کم سے کم 10 روز کا وقت دینے کا پابند ہے اور خیبر پختونخوا اسمبلی کا مقدر پنجاب اسمبلی سے جڑا ہے۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی جائےگی۔

فواد چودھری نے کہا کہ آئین بڑا واضح ہے اور اسپیکر نے رولنگ دی ہے لیکن اگر انہیں اسپیکر کی رولنگ پسند نہیں تو وہ کورٹ میں جا کر چیلنج کریں۔ اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھا ہے تو گورنر کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اقدام پر گورنر پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے اور نمبرز ہم نے نہیں بلکہ انہوں نے پورے کرنے ہیں،  آصف زرداری سندھ کا پیسہ پنجاب میں خریدوفروخت پر لگا رہا ہے اس لیے آصف زرداری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگانی چاہیے۔

Advertisement
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک گھنٹہ قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 6 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
Advertisement