لاہور: گورنر ہاؤس پنجاب کی سیکیورٹی کے لئے ایف سی اہلکاروں کی مزید 8 گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔


گورنر ہاوس لاہور پنجاب کی سیاست کا محور بن چکا ہے، جس میں مسلم لیگ ن کا آج پھر طویل اجلاس جاری ہے، اور ن لیگ کی اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹیفائی کرنے اور اس کے بعد کی سیاسی صورتحال کیلئے مشاورت اور مختلف قانونی و آئینی پہلووں پر غور کیا جارہا ہے۔
قانونی ٹیم نے گورنر پنجاب کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعلیٰ کے ووٹ لینے سے انکار تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا، اگر قانونی راستہ اختیار نہیں کیا جاتا تو عدالت وزیراعلیٰ کو ریلیف دے دے گی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس پنجاب کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے، اور ایف سی کی 8 گاڑیاں گورنر ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔
ایف سی کے جوانوں کا تازہ دم دستہ ساز و سامان کے ساتھ گورنر ہاؤس پہنچ چکا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر اکٹھے ہونے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کردیا تھا
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 17 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل





