Advertisement
پاکستان

میں ہی وزیر اعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی، پرویز الہی

پرویز الہی نے کہا ہے کہ میں ہی وزیر اعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 23rd 2022, 5:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میں ہی وزیر اعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی، پرویز الہی

گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے پر چودھری پرویز الٰہی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ چودھری پرویز الہی نے گورنر کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ ہوں،

پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی ، گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف ہم عدالت جائیں گے، عدالت جانے کیلئے وکلا سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہئ، فواد چودھری نے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویزالٰہی اور صوبائی کابینہ فرائض سر انجام دیتے رہیں گے.

گورنر پنجاب کے خلاف ریفرینس صدر کو بھیجا جائے گا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ گورنر پنجاب کے پاس وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا اختیار نہیں،

وزیراعلیٰ کو اسمبلی منتخب کرتی ہے اور اسمبلی ہی ہٹا سکتی ہے، ن لیگ نے 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کردیا ہے، ن لیگ کو چاہیے تھا اجلاس میں اپنے بندے پورے کرتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کبھی نہیں کہا کہ اعتماد کا ووٹ نہیں لینا، اسپیکر اسمبلی اجلاس بلائیں گے تو ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان اور پرویز الہٰی کی رات گئے مشاورت کی گئی،

سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے غیر آئینی اقدام کیا ہے۔ گورنر پنجاب دو دن سے اس کی تیاری میں لگے ہوئے تھے ۔

گورنر کے اس اقدام کے خلاف وزیراعلی پنجاب عدالت جا رہے ہیں، گورنر نے جلد بازی میں  فیصلہ کیا ہے جو کالعدم ہو جائے گا

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 7 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 9 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement