اس گیم میں ہم نے اور پرویز الٰہی نے گیم کیا اور نقصان صرف عمران خان کو ہوا ہے
معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اس گیم میں ہم نے اور پرویز الٰہی نے گیم کیا اور نقصان صرف عمران خان کو ہوا ہے۔

.jpg&w=3840&q=75)
معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے گورنر کے آرڈر کو منسوخ نہیں معطل کیا جب کہ اس گیم میں ہم نے اور پرویز الٰہی نے گیم کیا اور نقصان صرف عمران خان کو ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے گورنر کے آرڈر کو معطل کیا ہے منسوخ نہیں کیا، عدالت کو حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو کبھی نہ کبھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، ہم چاہتے ہیں صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی اکثریتی جماعت ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پرویز الٰہی کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس گیم میں ہم نے اور پرویز الٰہی نے گیم کیا اور نقصان صرف عمران خان کو ہوا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون فیصل چوہدری نے کہا کہ گورنر پنجاب وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ہٹانے کا اطمینان بخش جواز پیش نہیں کرسکے، پرویز الٰہی اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا لیکن اس کیلئے انہیں کم از کم دس دن دینا چاہئیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ بڑی معصومیت سے اقرار کرگئے کہ ن لیگ اور پرویز الٰہی میں انڈر اسٹینڈنگ ہے، عمران خان اس پورے کھیل میں کوئی بڑے لوزر نہیں ہوں گے۔
حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن تین چار مہینے عدالتی جنگ لڑے گی، مارچ اپریل میں عمران خان ممکنہ طور پر قومی اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں، یہ حکومت اگست تک چلے گی اس کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 9 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 11 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 11 hours ago







