خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت،مریم نواز گروپ علیم خان کو پنجاب کا صدر بنوانے کے لیے سرگرم


وفاقی وزیر راناثناء اللہ کو مسلم لیگ ن لیگ پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راناثناء اللہ کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ میں ناکامی ہے۔
وفاق میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کی تیاری کی جا رہی ہے۔پنجاب میں اگلے 90 روز میں ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں۔
اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارٹی میں یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ پنجاب میں قیادت اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر پا رہی۔وزیر داخلہ راناثناء اللہ پنجاب کے صدر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر بھی ہیں،
انہیں دیگر کئی معاملات بھی دیکھنے ہوتے ہیں جس وجہ پارٹی کے امور ادھورے رہ جاتے ہیں۔لندن میں نوازشریف کو ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی، پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کر لی۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز گروپ علیم خان کو پنجاب کا صدر بنوانے کے لیے سرگرم ہے۔
رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف نے فوری وطن واپسی سے انکار کر دیا۔
سینئر پارٹی قیادت نے نواز شریف کو رواں ماہ واپسی کی تجویز دی تھی،نواز شریف کو سیاسی صورتحال کے پیش نظر واپسی کی تجویز دی گئی تھی۔
تاہم نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو جواب دیا کہ فی الحال واپسی ممکن نہیں۔نوازشریف نے کہا کہ مریم نواز کی رواں ماہ واپسی کا امکان ہے۔
مریم نواز کی رپورٹ پر واپسی کا فیصلہ کروں گا۔پارٹی رہنما بھر پور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں،نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 5 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago



