Advertisement
پاکستان

غیرمناسب مواد اپنے بچوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، وفاقی وزیر تعلیم

کیمبرج انتظامیہ کو اس بارے خط تحریر کررہے ہیں ، رانا تنویر حسین

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 4th 2023, 6:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیرمناسب مواد اپنے بچوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ او لیول کی نصابی کتاب میں غیرمناسب مواد اپنے بچوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کیمبرج کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں خط تحریر کررہے ہیں، ہمارے مذہب اورمعاشرے میں اس طرح کا تعلیمی مواد قابل قبول نہیں۔

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر محسن عزیز اورفیصل سلیم الرحمان نے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت تعلیم کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوگیا ہے۔

وفاقی حکومت کا دائرہ کار بہت محدود ہے اس حوالے سے صوبوں کو بھی ہم او لیول کی سوشیالوجی کی نصابی کتاب میں غیرمناسب مواد کے حوالے سے آگاہ کررہے ہیں، کیمبرج کا اپنا سسٹم ہے لیکن ہمارے مذہب اور معاشرے میں تعلیمی نصاب میں غیرمناسب مواد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کیمبرج انتظامیہ کوخط تحریر کیا ہے کہ پاکستان کےلئے اپنے نصاب سے غیر مناسب مواد نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دورمیں جو تعلیمی نصاب منظورکیا گیا تھا اس پر خیبرپختونخوا کے سوا تمام صوبوں کے اعتراضات تھے اوراس وقت کے متعلقہ وفاقی وزیر بھی اس سے متفق نہیں تھے۔

ہم نے ایک ماہ کے اندر ہی تمام صوبوں کی مشاورت سے تعلیمی نصاب کے معاملات کو اتفاق رائے سے طے کیا۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 16 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 13 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement