نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں ہونے والے تازہ ترین نسلی فسادات میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارت کے مؤقر اخبارات انڈین ایکسپریس اور ہندوستان ٹائمز کے مطابق نسلی فسادات اس وقت گزشتہ شب ایک مرتبہ پھر شروع ہوئے جب بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے اضلاع امپھال ایسٹ اور کنگپوکی کی سرحد پر واقع ایک گاؤں میں چند مسلح حملہ آور داخل ہوئے جس کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کا اصل سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سیکیورٹی فورسز ملنے والی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں 3 مئی کو شروع ہونے والے نسلی فسادات کے بعد سے 115 افراد ہلاک جب کہ 40 ہزار اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
ریاست میں پرتشدد واقعات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب میٹی کمیونٹی کو قبائلی سٹیٹس دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف مقامی قبائلی گروہوں نے مظاہرہ کیا تھا لیکن پھر فوراً ہی یہ احتجاج بے قابو ہوا اور ہجوم نے گھروں، گاڑیوں اور عبادت گاہوں پر حملے شروع کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیواکنتا سنگھ کا کہنا ہے کہ منگل کی شب دس سے ساڑھے دس بجے کے درمیان گاؤں میں فائرنگ ہوئی جس میں 9 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 16 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل






