پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کو چُننے کا نہ کہا جائے: حنا ربانی
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کو چُننے کا نہ کہا جائے، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی میں پاکستان کسی ایک فریق کو چُننے کی خواہش نہیں رکھتا۔

امریکی اخبار کو انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکا چین تنازع کے اثرات کے بارے میں پاکستان فکرمند ہے، دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے کے تصور سے ہمیں خطرہ ہے، دنیا کو مزید تقسیم کرنے والی کوئی بھی چیز قابلِ تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری امریکا کے ساتھ قریبی تعاون کی تاریخ ہے جسے چھوڑنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، چین کے ساتھ ہمیشہ سے ہمارا قریبی تعاون بھی ایک حقیقت ہے اور چین پاکستان کے لیے سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ ہے جو بہت بڑی آبادی کو غربت سے نکالنے کا ایک معاشی ماڈل ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کو چُننے کا نہ کہا جائے، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی میں پاکستان کسی ایک فریق کو چُننے کی خواہش نہیں رکھتا۔
حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال مغرب کےقیادتی کردارکو کوئی خطرہ ہے، مغرب کے نظریات اور سافٹ پاور کی اہمیت برقرار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کے حالات پاکستان کے لیے سکیورٹی مسائل بڑھا رہے ہیں، افغانستان سے متعلق امریکی پالیسی کا الٹا اثر ہو رہا ہے، خطے میں سیاسی، معاشی بہتری کےلیے پاکستان اور افغان طالبان سے سفارتی طریقے سے ڈیل کر رہا ہے، جارحیت اور دھمکی سے صورتحال مزید خراب ہوتی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی ہم سفارتی راستہ ہی اختیار کرنےکی کوشش کریں گے، دہشتگردی کے خاتمے کےلیے امریکا، چین کسی کی جانب سے بھی فوجی مداخلت کو ترجیح نہیں دیں گے۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل





