جمہوریت بہترین انتقام ہے، جس کا کل عملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نے کر دکھایا


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے، لیکن حکمران ملک دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
وقت بتائےگامیئرکی سیٹ کی خاطرpppنےجماعت اسلامی کودورکرکےکیاکھویاکیاپایاکراچی میئرکےالیکشن کےبعدجوصاف شفاف الیکشن کےخواب دیکھ رہےہیں وہ شرمندہ تعبیرہوں گےعوام خودکشیاں کررہی ہےحکمران غیرملکی دوروں پرہیں لطیف کھوسہ جیسےناموروکیل کےگھرحملہ خطرے کی گھنٹی ہےکوئی بھی بڑاحادثہ ہوسکتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 16, 2023
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وقت بتائے گا میئر کی سیٹ کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو دور کرکے کیا کھویا کیا پایا، کراچی میئر کے الیکشن کے بعد جو صاف شفاف الیکشن کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جس کا کل عملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نے کر دکھایا، ممبر کسی کی کیا خدمت کریں گے ان کو خود خدمت کی ضرورت ہے، 9لاکھ عوام کا ووٹ اکثریت کے باوجود 3 لاکھ ووٹوں کے سامنے بے بس ہوگیا ، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں بن سکا، کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
پوری دنیاہمیں سمجھانے کی کوششیں کررہی ہےلیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں ملک کومعاشی حادثےکیطرف لےکرجارہےہیںIMFدیوالیہ ہونےسےبچاناچاہتاہےلیکن حکمران دیوالیہ کیطرف لےجاناچاہتےہیں تاکہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگاسکیں ڈیفالٹ گھرکےدروازےپردستک دےرہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 16, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہمیں سمجھانے کی کوششیں کر رہی ہے، لیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں، عوام خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمران غیر ملکی دوروں پر ہیں،لطیف کھوسہ جیسے نامور وکیل کے گھر حملہ خطرے کی گھنٹی ہے، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی حادثے کی طرف لے کر جا رہے ہیں، ،تاکہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگاسکیں، ڈیفالٹ گھر کے دروازے پر دستک دے رہا ہے

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago




