Advertisement
پاکستان

9لاکھ عوام کا ووٹ 3 لاکھ ووٹوں کے سامنے بے بس ہوگیا،شیخ رشید

جمہوریت بہترین انتقام ہے، جس کا کل عملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نے کر دکھایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 16th 2023, 8:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9لاکھ عوام کا ووٹ 3 لاکھ ووٹوں کے سامنے بے بس ہوگیا،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے، لیکن حکمران ملک دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔  کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وقت بتائے گا میئر کی سیٹ کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو دور کرکے کیا کھویا کیا پایا، کراچی میئر کے الیکشن کے بعد جو صاف شفاف الیکشن کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جس کا کل عملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نے کر دکھایا، ممبر کسی کی کیا خدمت کریں گے ان کو خود خدمت کی ضرورت ہے، 9لاکھ عوام کا ووٹ اکثریت کے باوجود 3 لاکھ ووٹوں کے سامنے بے بس ہوگیا ، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں بن سکا، کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہمیں سمجھانے کی کوششیں کر رہی ہے، لیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں، عوام خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمران غیر ملکی دوروں پر ہیں،لطیف کھوسہ جیسے نامور وکیل کے گھر حملہ خطرے کی گھنٹی ہے، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی حادثے کی طرف لے کر جا رہے ہیں، ،تاکہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگاسکیں، ڈیفالٹ گھر کے دروازے پر دستک دے رہا ہے

Advertisement