Advertisement
پاکستان

الیکشن کیلئے تیاری پکڑیں پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے: بلاول زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چار سال وفاق میں ایک حکومت مسلط رہی، گالی دینے والے اس دور میں وزیر بن جاتے تھے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 17th 2023, 10:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کیلئے تیاری پکڑیں پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے: بلاول زرداری

خوازخیلہ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گالی پر نہیں، عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ سلیکٹڈ نے جاتے جاتے افغانستان بھاگ جانے والے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسا دیا۔

جب سوات کے لوگ دہشت گردی کا سامنا کر رہے تھے تو دیگر سیاسی جماعتیں خاموش تھیں، اس وقت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ وہ سوات میں پھر پاکستان کا پرچم لہرائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی دہشت گردی کا جواب سختی سے نہیں دیں گے تو معاملہ مزید بڑھ جائے گا۔

9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا، واقعات کی مذمت کرتے ہیں، اگر ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہ کیا تو ملک کا نقصان ہو گا، ان واقعات کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے۔

شہید بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا تو جیالوں نے پرامن احتجاج کیا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ یہی اعلان کیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

محترمہ کی شہادت پر ہم نے انتقام کا نعرہ نہیں لگایا۔ اگر اس وقت انتقام کا نعرہ لگاتے تو ملک جل جاتا۔

بلاول بھٹونےمزید کہا کہ کٹھ پتلی امپائر کی انگلی کی وجہ سے سیاست میں تھا، سلیکٹڈ کو عدم اعتماد کی وجہ سے باہر نکالا گیا، ایک رات جیل میں گزارنےپر اعلان جنگ کر دیا، 9 مئی واقعات کی سازش پہلے سے تیار کی گئی تھی، پیپلز پارٹی سوات کے امن کا کبھی سودا نہیں کرے گی۔

Advertisement
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 18 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 21 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 20 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
Advertisement