سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین نے امن کی مثال قائم کر دی۔ انصاف کے جدوجہد جاری رکھی اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولے۔


17جون سانحہ ماڈل ٹاؤن
قیافہ شناسی : فرحان ملک
ریاستیں اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے Power of State کا استعمال کرتیں ہیں۔ ریاست یہ فارمولا تب استعمال کرتی ہے جب لوگ ہجوم میں نکل کر اشتعال انگیزی کو فروغ دے رہے ہوں یا ریاستی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہوں۔ ریاست اپنی پاورعوام پر فورس کرتی ہے۔ یہ کوئی آج کل کی تھیوری نہیں ہے پہلے سلطنتیں پاور گین کرنے کرنے کیلئے اپنی طاقت کا استعمال کرتی اور نئے قلعے فتح کر کے اپنے نام کرتیں۔ پھر ڈیموکریسی کا تصور آیا تو ریاستوں کی تھیوری بھی بدل گئی اور عوامی قوانین بھی بدل گئے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ریاستی اداروں کا حملہ دنیا کی کوئی ایسی تھیوری نہیں ہےجس کا دفاع کیا جائے یہ سانحہ مظلوم لوگوں پر ظلم کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ دنیا کی تاریخ میں منگولوں نے پرامن شہریوں کا قتل عام کیا۔ یا پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ اور اس کے حواریوں نے منگولوں کے ظلم کا یہاں پریکٹیکل کر کے ان کی روایات کو زندہ کیا۔ منگول جہاں مرضی جاکر حملہ کرتے عوام کا خون چوس لیتے تھے۔ اب وہی کام نواز لیگ کرتی ہے۔ منڈی میں اثر و رسوخ نہیں تو دھماکہ کروا دیا۔ کوئی بات نہیں مان لیتا اس کو قتل کروا دیا۔ کوئی احتجاج کیلئے نکلتا ہے تو ریاستی اداروں کے افسران سے شہید کروا دیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ریاستی اداروں کے افسران نے ریاست پاکستان کو بدنام بھی کیا اور ریاستی دہشت گردی کو فروغ بھی دے دیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین نے امن کی مثال قائم کر دی۔ انصاف کے جدوجہد جاری رکھی اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولے بلکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ان فیملیز کے کیس سے لیکر گھریلو اخراجات تک اپنی جیب سے ادا کئے بڑی سیاسی جماعتیں اور مذہبی جماعتیں پاکستان میں موجود ہیں وہ کارکنان کا خیال تو دور پوچھنا بھی گوارہ نہیں کرتے۔ ڈاکٹر طاہر القادری علمی شخصیت ہیں انھوں نے کارکنان کی بیسک تربیت سے لیکر اخلاقی، معاشی، معاشرتی، انقلابی ،فطری اور نظریاتی تربیت کا دامن نہیں چھوڑا اور یہ پریکٹیکلی ثابت بھی کیا۔ عملی طور پر صرف باتیں نہیں تھیں۔
ریاست سب سے پہلے ہوتی ہے لیکن عوام ریاست سے ہے ریاست عوام سے ہے۔ ریاست پاکستان کو رن کرنے والی اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ وہ ریاست کی بدنامی کا سبب والے لوگوں سے کنارہ کش ہوں اور مظلوموں پر ظلم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ عوام کا ریاست کے انصاف پر یقین پختہ رہے اور کسی کو اپنے ساتھ زیادتی ہونے کا ڈر نہ رہے عوام کی بقا ریاست اور ریاست کی تکمیل انصاف سے ہوتی ہے۔ اداروں کو چاہیے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلومین 9 سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔ ان کو انصاف دیا جائے اور جو مجرم ہیں ان کو ریاست کے انصاف پر چھوڑا جائے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 19 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 17 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 20 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago



