Advertisement
پاکستان

یوم احتساب اور یوم حساب اب دور نہیں،شیخ رشید

سیاست کو گڈی گڈے کا کھیل سمجھنےوالوں کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 19th 2023, 8:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوم احتساب اور یوم حساب  اب دور نہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یوم احتساب اور یوم حساب دور نہیں سیاست کو گڈی گڈے کا کھیل سمجھنےوالوں کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا ہماری اخلاقی مالیاتی گراوٹ کی وجہ سےہمیں امدادنہیں دےرہی ہے۔ بےروزگاری کےہاتھوں 300 افراد یونان کےسمندرمیں شہید ہوگئے، یہ معاشی قتل عام ہے۔ یوم احتساب اوریوم حساب دورنہیں سیاست کوگڈی گڈےکاکھیل سمجھنےوالوں کی آنکھیں جلدکھل جائیں گی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جن کےاپنےبچوں کی پاکستانی شہریت نہیں وہ دوسروں کےبچوں کوکیاطعنہ دیں گے۔ اس باراورسیز پاکستانی پاکستان کی سیاست کو پلٹ کر رکھ دیں گے۔ بلاول کواب خیال آیاجب سیلاب زدگان کوبھوک وافلاس نےماردیا۔ بلاول نےبیرون ملک دوروں کی نصف سینچری مکمل کی کہتا تھا 10 ارب ڈالرآئیں گےاب بجٹ پرنوراکشتی کررہاہےعوام بتائےگی کہ ہم بکاؤدہی بھلےاور پاپڑوالے نہیں ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوسوات میں جلسہ کرنےپرزمینی حقائق سمجھ آجانےچاہیں۔ سیاسی پارٹی اورڈسکو پارٹی میں فرق ہوتا ہے۔بریانی والی جلسیاں چہروں سے پہچانی جاتی ہیں، جس پارٹی کاصدر ڈار کو سپورٹ کررہا ہو وہ غریب کی غربت اوربےبسی کا مذاق اُڑا رہا ہے۔ سیاسی پارٹیاں خوشامدیوں میراثیوں سےنہیں باضمیرورکروں سےچلتی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ زبردستی کےسیاسی نکاح کا انجام طلاق ہوتا ہے۔ 20 کلو آٹا 3000 روپے کا ہو گیا ہے۔ غریب کیا پکائے گا اور کیا کھائےگا۔ عوام روٹی کی بجائے زہر کا گھونٹ پینے پرمجبورہوں گے۔ نوازشریف پاکستان آکربھی دیکھ لیں تاکہ اُسکابھی کٹی کٹانکل جائے 3 پارٹیاں 2 تہائی اکثریت لینےکا دعوہ کررہی ہیں انکےامیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
Advertisement