پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سےچوہدری شجاعت حسین کی کیمپ جیل میں ملاقات
چوہدری شجاعت نے ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ کا حال احوال دریافت کیا

سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادہ چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران سیاسی حالات کے بارے بھی گفتگو کی گئی۔
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔
میرے والد کو ان کے وکیلوں سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔ میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔ آج (IG Prisons) آئی جی پریزن خود چوہدری شجاعت صاحب اور ان کے بیٹے @ChSalikHussain کو لے کر ملوانے گئے ہیں۔ اب یہ ہمیں جواب دیں گے کہ اس ہفتے کی ملاقات خاندان والوں کی ہم نے کروا…
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 19, 2023
دوسری طرف سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا اور میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج آئی جی پریزن خود چودھری شجاعت صاحب اور چودھری سالک حسین کو لے کر ملوانے گئے ہیں، اب یہ ہمیں جواب دیں گے کہ اس ہفتے خاندان والوں کی ملاقات ہم نے کروا دی ہے

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل





