Advertisement
پاکستان

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی کے عفریت اور لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائی تھی ، وفاقی وزیر داخلہ

آج وزیراعظم نے 20 ارب لاگت کے ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح بھی کردیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 20th 2023, 5:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی کے عفریت اور لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائی تھی ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 2013 تا 2018 محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی کی عفریت اور لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائی تھی ، ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت اور قیادت کا خاصہ ہوتے ہیں، اگر پاکستان مسلم لیگ ن کی محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے ادوار کو نکال لیں تو پھرملک میں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آئے گا۔

وہ منگل کو مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہےتھے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، مارگلہ ایونیو نئے آباد ہونے والے سیکٹرز کو جی ٹی روڈ سے ملائے گی نہ صرف ٹریفک کا لوڈ کم ہوگا بلکہ لوگوں کے لئے سفر میں آسانی ہوگی ۔ آج وزیراعظم نے 20 ارب لاگت کے ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح بھی کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد شہباز شریف نے یہ حکومت سنبھالی ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے دن رات ایک کر دیا ، اپنی حکومت کے پہلے مہینے میں اسلام آباد ائیر پورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا اس کے بعد ترقی کا سفر تیز سے تیز تر ہوتا گیا ۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاست میں خدمت کو فروغ دیا ،ان پر تنقید بھی ہوئی لیکن انہوں نے راستہ نہیں بدلہ ، خدمت کی سیاست ہی ملک اور قوم کی نجات کا باعث بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 1997 میں عوام نے دو تہائی اکثریت دی تو ترقی کا سفر اسی رفتار سے جاری تھا ، 12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہوتا ، ایسا ہوتا تو لوگ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے سمندروں میں نہ ڈوبتے ،آج وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نے کروڑ نوکریاں دینا تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ملک میں دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی ، 2013 میں دوبارہ عوام نے محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ، اس دور حکومت میں نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ ہوا بلکہ لوڈشیڈنگ بھی صفر ہوگئی تھی ۔

Advertisement
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 9 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 11 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 13 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement