سعودی عرب کے ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے پیرس پہنچ گئے
پیرس میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پر تپاک استقبال کیا گیا

سعودی عرب کے ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان اور رائل کمیشن برائے ریاض شہر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ولڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے پیرس پہنچ گئے۔ پیرس میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔
ورلڈ ایکسپو کی ذمہ دار تنظیم بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کے 179 رکن ممالک کے نمائندوں کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔ بیورو کے 172ویں جنرل اسمبلی اجلاس 20 جون کو پیرس میں ہوگا۔
فيديو | ولي_العهد الأمير محمد بن سلمان يصل مقر حفل ترشح الرياض لاستضافة #الرياض_إكسبو2030
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) June 19, 2023
#ولي_العهد_في_حفل_EXPO
#الإخبارية pic.twitter.com/2j45vHg26M
یہ تقریب "ریاض ایکسپو 2030" کی میزبانی کے لیے نامزدگی کے طریقہ کار کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔ اس تقریب کا مقصد ایکسپو کے لیے دارالحکومت کی تیاری اور نمائش کی میزبانی کے لیے منصوبوں کو متعارف کرانا ہے۔ تاکہ اگلے جنرل اسمبیلی کی تقریب کے لیے میزبان شہر کا انتخاب کرنے کے لیے ووٹنگ کی تیاری کی جا سکے۔ ووٹنگ کے لیے اسمبلی کا اجلاس نومبر 2023 میں ہوگا۔
استقبالیہ رائل کمیشن فار دی سٹی آف ریاض کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ایک نمائش شامل ہے جو مملکت اور اس کے دارالحکومت کی تہذیبی اور ثقافتی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے سیاسی اور اقتصادی وزن کا تعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے جغرافیائی محل وقوع کے امتیاز اور ممتاز انفراسٹرکچر کو بیان کیا جائے گا۔ یہ وہ انفرا سٹرکچر ہے جو اسے سب سے بڑی بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کے لیے تیار کرتا ہے۔
یہ نمائش اپنے زائرین کو 2030 میں ریاض کے ایک ورچوئل سفر کے ذریعے لے جاتی ہے۔ واضح رہے ایکسپو 2030 سب سے زیادہ بااثر عالمی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 9 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 12 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 8 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 13 hours ago




