Advertisement
پاکستان

معاشی پالیسیاں وضع کرنے،دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم

کونسل کا فوری ہدف بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 21st 2023, 2:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معاشی پالیسیاں وضع کرنے،دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجوں کے پیش نظر پاکستان کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل جیسے نمائندہ فورم کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔

معاشی پالیسیاں وضع کرنے،دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، کونسل کا فوری ہدف بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے، یہ کونسل معیشت کے ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے فیصلہ سازی کے ایک اعلیٰ فورم کے طور پر کام کرے گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنجوں سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے،اتحادی حکومت نے معاشی پالیسیاں وضع کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ ایک سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جو معیشت کی بحالی کے لیے پالیسی میں رہنمائی، تسلسل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی ساخت کی وجہ سے کونسل معیشت کے ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے فیصلہ سازی کے ایک اعلیٰ فورم کے طور پر کام کرے گی۔ فورم آئی ٹی، زراعت، توانائی، معدنیات وکان کنی اور دفاعی پیداوار جیسے اہم شعبوں جیسے پر توجہ مرکوز کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنا کونسل کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔فوری ہدف بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجوں کے پیش نظر کونسل جیسے نمائندہ فورم کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔ہمہ پہلومسائل سے نمٹنے کے لیے نصابی کتاب کا طریقہ کار اب قابل عمل نہیں ہے۔اس لیے معیشت کو خود انحصاری، برآمدات پر مبنی اور مضبوط، بیرونی جھٹکوں اور ہلچل کو برداشت کرنے کے قابل بنانے کے لیے اجتماعی حکمت سے فائدہ اٹھانے کی اور بھی زیادہ ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل تخلیقی خیالات میں مضمر ہے۔

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
Advertisement