پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہٰی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار کیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہٰی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم پرویز الہٰی کو لے کر ضلع کچہری روانہ ہوگئی جہاں ایف آئی اے حکام پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔اس دوران چوہدری پرویز الہٰی کی طبعیت خراب ہوئی جس پر سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا اور معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند قرار دیا۔
پرویز الہٰی کی ضلع کچہری میں پیشی کے دوران پولیس نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا جبکہ میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت جانے سے بھی روک دیا۔ میڈیا کو عدالت کی راہداریوں سے بھی کھڑے ہونے سے روک دیا گیا۔
دوسری طرف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوہدری پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب رہے ہیں اور ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرے، عدالت منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور پاناما کیس میں ایف آئی اے کی ٹیم چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے لیے کیمپ جیل پہنچی تھی۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل




