پوائنٹ آف سیل نظام کےذریعے ایک سال کے دوران 540 ارب انوائسز جاری کی گئیں، ایف بی آر
کانفرنس میں پی او ایس نظام میں بہتری کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال ہوا


اسلام آباد: پوائنٹ آف سیل(پی او ایس) نظام کے ذریعے ایک سال کے دوران 540 ارب انوائسز جاری کی گئی ہیں اور اس نظام میں بہتری اور نمو کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بات فیڈرل بورڈ اف ریونیو (ایف بی آر) اور اقوام متحدہ کے سماجی اور اقتصادی کمیشن برائے ایشیاء وبحرالکاہل یونیس کیپ کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز ایف بی آر حکام نے بتائی۔
ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل آٹومیشن عبدالواحد نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ اف سیل نظام کے ذریعے ماہانہ بنیادوں پر 50 ملین جبکہ سالانہ بنیادوں پر 540 ارب انوائسز جاری کی گئی۔ ڈائریکٹر آٹومیشن کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس اور ٹیکس کے معاملات کو اسان بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں نجی شعبہ کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تا کہ نظام کو مزید بہتر بنانے اور اس میں موجود سقم کو کم سے کم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دیگر ممالک کی طرح ڈیجیٹلائیزشن کا نظام اس طرح سے فعال نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ جیسے دنیا کے دیگر ممالک اس پر کام کر رہے ہیں ہمیں ان کے تجربات سے مستفید ہونا چائیے اور ہم بھی اسی راستے کو اختیار کریں کہ جس سے ٹیکس کے نظام کو عوام کیلئے سہل اورآسان بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے زیلی ادارے یونیس کیپ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ڈیجیٹلائیزیشن کے حوالے سے ہمیں اہم معلومات دی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ماہرین اور ان کے تجربات سے ہمیں نئی راہ متعین کرنے میں اسانی ہوگی اور یہ ڈیجیٹلائیزیشن کی جانب ہمارا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ماہرین کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں ہماری معاونت ہر طرح سے کی جاتی ہے۔
کانفرنس کے دوسرے دن کے سیشن میں غیر ملکی ماہرین نے ای ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے حکام کو بریفنگ دی اور ای ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے مشکلات اور اس کے نفاذ اور اس کی پیچیدگیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں پی او ایس نظام میں بہتری کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 19 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل





