Advertisement

الجزائر کے سابق وزیر اعظم اور وزیر صحت کو 5 سال قید کی سزا

الجزائر کے سابق وزیر اعظم نورالدین بیدوئی اور سابق وزیر صحت عبدالملک بودیاف کو 5 سال قید اور 10 لاکھ الجزائر دینار (7,383 ڈالر) جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 23 2023، 3:42 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
الجزائر کے سابق وزیر اعظم اور وزیر صحت کو 5 سال قید کی سزا

عرب میڈیا کے مطابق ان دونوں کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں سیدی محمد میونسپلٹی میں اقتصادی اور مالیاتی تعزیرات کی عدالت نے سزا سنائی۔

یہ دونوں ریاست قسطنطین میں ایک نئے عالمی ہوائی اڈے کی تعمیر میں پائی جانے والی متعدد بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق منصوبے کی لاگت اصل تخمینہ سے تقریباً 7 گنا تک بڑھ گئی اور اس کی تعمیر میں بھی متوقع چار کے مقابلے میں 10 سال زیادہ لگے جس سے عوامی خزانے کو بھاری رقم خرچ ہوئی۔

اسی کیس میں عدالت نے ریاست قسطنطین کے سابق گورنر طاہر ساکران اور ریاست کے سابق سیکرٹری جنرل بن یوسف عزیز کو ان کے خلاف تمام الزامات سے بری کر دیا۔

بیدوئی نے 2019ء کے مارچ سے دسمبر تک الجزائر کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، انہیں نگراں حکومت کے حصے کے طور پر مقرر کیا گیا جب الجزائر کے لوگوں نے مرحوم سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی برطرفی کے لیے احتجاج کیا۔

بوتفلیقہ کے مستعفی ہونے کے بعد بھی اس سال کئی ہفتوں تک مظاہرے ہوئے۔

الجزائر کے باشندوں نے بوتفلیقہ کے اندرونی حلقوں سے تنگ آکر اس وقت کے عبوری صدر عبدالقادر بن صلاح کے ساتھ بدوئی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

  • 11 گھنٹے قبل
پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق

  • 13 گھنٹے قبل
کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

  • 9 گھنٹے قبل
سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں

  • 12 گھنٹے قبل
 شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف

 شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف

  • 11 گھنٹے قبل
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل

  • 13 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی

  • 11 گھنٹے قبل
چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

  • 35 منٹ قبل
سندھ:  ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی

سندھ:  ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی

  • 12 گھنٹے قبل
برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی

  • 17 منٹ قبل
کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع

  • 11 گھنٹے قبل
 آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

 آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

  • 24 منٹ قبل
Advertisement