اردوان کے اس فیصلے کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قراردیا ہے


ولنیئس: امریکی صدر جو بائیڈن نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت ترک کرنے پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی ہمت اور دلیرانہ قیادت کی تعریف کی ہے اوران کے اس فیصلے کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قراردیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نےلتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں نیٹو کے دو روزہ سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک صدر اردوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں آپ کی سفارت کاری اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کی ہمت وحوصلے پرآپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترک صدر کے اس فیصلے کے بعد امریکا کی طرف سے ترکی کو ایف ۔16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی دارالحکومتوں میں ترک صدر کی جانب سے سویڈن کی رکنیت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر مایوسی میں اضافہ ہو رہا تھا۔
سویڈن کو اتحاد میں شمولیت کی کوشش کی تکمیل کے لیے نیٹو کے ارکان کی متفقہ منظوری درکار تھی۔سویڈن نے گذشتہ سال یوکرین پر روسی فوج کے حملے کے جواب میں فن لینڈ کے ساتھ مل کر نیٹو کی رکنیت کے لیے کوشش شروع کی تھی لیکن ترکیہ اور ہنگری اس کی مخالفت کررہے تھے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago




