Advertisement
پاکستان

الیکشن نئی مردم شماری کے ساتھ ہونے چاہییں ،پرانی مردم شماری کے ساتھ الیکشن ہر گز قبول نہیں ،ایم کیوایم

ایم کیو ایم کا الیکشن کے حوالے سے دوٹوک مؤقف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 18th 2023, 11:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن نئی مردم شماری کے ساتھ ہونے چاہییں ،پرانی مردم شماری کے ساتھ الیکشن ہر گز قبول نہیں ،ایم کیوایم

کراچی میں ایم کیوایم  رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگست میں اسمبلیوں کی مدت ختم ہوجائے گی  اور مردم شماری ہمارے بنیادی مطالبات میں سے ایک مطالبہ ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا تھا کہ آئندہ الیکشن پرانی مردم شماری کے تحتہی  ہوں گے کیونکہ نئی مردم شماری پر اعتبار نہیں کر سکتے اس میں بہت زیادہ مسائل ہیں  اور اس نئی مردم شماری سے ایم کیو ایم سب سے زیادہ غیر مطمئن ہے۔

جس پر بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا  ’چونکہ ابھی نتائج کا اعلان نہیں ہوا تو ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ کراچی کو کسی قدر انصاف فراہم کیا جائے گا کیونکہ تین کروڑ آبادی کا شہر شفاف مردم شماری کا متحمل ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا  کہ ’کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ 60 لاکھ سے کم کر کے ایک کروڑ 40 لاکھ کرنے کی سازش مکمل کرلی گئی تھی۔ ایم کیو ایم نے جوبھی  مقدمات لڑے تھے  اس کے بعد میگا سٹی کو دریافت تو کروا لیاتھا۔ ہم اس آبادی سے کم کسی بھی مردم شماری کے نتائج کو قبول نہیں کرسکتے۔

الیکشن کمیشن کے بعض افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا  مزید کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن سے تعلق رکھنے والے متعصب لوگوں نے ووٹر لسٹوں کو خراب کیا، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ووٹر لسٹوں سے خرابی کو دورکیا جائے۔ ہم پاکستان میں جلد سے جلد انتخابات کروانے کے خواہش مند ہیں۔ ہم غیر جانبدار انتخابات کو ہی مانیں گے۔

انتخابات وقت پر ہوں اور نئی مردم شماری، نئی حلقہ بندیوں اور نئی ووٹر لسٹوں کے ساتھ ہونے چاہییں۔

Advertisement
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 16 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 21 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement