سپریم کورٹ میں 3 اہم کیسز کی سماعت سیاست پر گہرےاثرات چھوڑ سکتی ہے ،شیخ رشید
الیکشن کا فیصلہ پاکستان کے نوجوانوں کے ہاتھ میں آگیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج سے سپریم کورٹ 3 اہم کیسز کی سماعت کی ابتداء کرنے جارہی ہے جو پاکستان کی سیاست اور سیاست دانوں کا رخ موڑ سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں سیاست پر گہرےاثرات چھوڑ سکتی ہے اور نِت نئے سیاسی تجربات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن کا فیصلہ پاکستان کے نوجوانوں کے ہاتھ میں آگیا ہے اور وہ نوجوان نسل الیکشن کے ساتھ ہاتھ نہیں ہونے دے گی اور اتنے جوش و جذبے سے پولنگ بوتھ کی طرف جائے گی جس کا عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں ہے۔ نوجوان کا ووٹ ہی کسی کا الیکشن بنائے گا اور کسی کا بگاڑے گا۔
آج سے سپریم کورٹ 3 اہم کیسز کی سماعت کی ابتداء کرنے جارہی ہے جو پاکستان کی سیاست اور سیاست دانوں کا رخ موڑ سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں سیاست پر گہرےاثرات چھوڑ ہو سکتی ہے اور نِت نئے سیاسی تجربات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے جب تک اسمبلیاں ٹوٹ نہ جائیں نگران حکومت آ نا جائے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 18, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک اسمبلیاں ٹوٹ نہ جائیں، نگران حکومت آ نا جائے، الیکشن کمیشن تاریخ نہ دے، الیکشن کا وقت پر ہونا یا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔ جو لوگ ایک دوسرے کو رسہ ڈال کر گلیوں اور بازاروں میں گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے، اپنے کیسیز ختم کرانے کے لیے اکٹھے ہو گئے۔ جس طرح پنجاب اور کے پی کے میں نگران حکومتیں بنائیں گئیں، کراچی کا الیکشن ہوا جو کچھ کشمیر گلگت بلتستان میں کھیل کھیلا گیا وہ لحمہ فکریہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات اتنے سنگین اور گھمبیر ہو چکے ہیں کے تباہ حال معیشیت کو مستحکم جمہوریت کی ضروت ہے۔ جب آٹا 160 روپے کلو چینی 150 روپے کلو اور پیک آور میں بجلی کا بنیادی ریٹ 50 روپے ہوگا تو لیپ ٹاپ بیچاره کیا کرے گا۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 17 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل

