دریائوں میں پانی کے بہائو میں کمی سے صورت حال نارمل ہو رہی ہے، این ای او سی
مشرقی دریا میں بھی پانی کا اخراج مستحکم ہوا ہے


اسلام آباد: ملک میں جاری حالیہ بارشوں کے سلسلے میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے دریائوں میں پانی کا بہائو بھی کم ہوا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق دریائے چناب، راوی اور کابل میں پانی کا بہاؤ کمی کے ساتھ مستحکم ہونے کی عکاسی کر رہا ہےجبکہ مشرقی دریا میں بھی پانی کا اخراج مستحکم ہوا ہے دریائے سندھ اور تربیلا پر بھی پانی کا بہاؤ نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر صورتحال نارمل ہے۔
دریں اثنا این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال بنایا جائے۔ممکنہ خطرے سے دوچار نشیبی علاقوں سے بوقت ضرورت لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائیں۔
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھیں۔متعلقہ صوبائی ادارے عوام کو متوقع صورتحال سے باخبر رکھنے کیلئے تمام میڈیا اور لوکل پلیٹ فارمز کے ذریعے تازہ معلومات فراہم کرتے رہیں۔
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 3 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 6 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 9 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 6 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 3 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل



