Advertisement

کینیا کی طرف سے سوڈان میں فوجی بھیجنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے،سوڈانی جنرل

وہ کسی بھی غیر ملکی امن فوجیوں کو دشمن قوتیں تصور کریں گے،جنرل یاسر العطا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 25th 2023, 6:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کینیا کی طرف سے سوڈان میں فوجی بھیجنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے،سوڈانی جنرل

سوڈانی فوج کے ایک سینیر کمانڈر نے پڑوسی ملک کینیا کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ سوڈان میں 100 سے زائد دنوں سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے امن فوجی دستے بھیج رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوج کے سینیر عہدیدار کینیا کی طرف سے امن فوجی دستوں کو بھیجنے کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرکینیا کی طرف سے سوڈان میں فوجی بھیجے گئے تو ان میں سے کوئی بھی زندہ واپس نہیں جائےگا۔

سوڈانی فوج اور نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تین ماہ سے زاید عرصے سے لڑائی جاری ہے۔ سوڈان میں جاری محاذ آرائی روکنے کے لیے بین الاقوامی ثالثی کی بہت سی کوششیں ہوچکی ہیں، لیکن کوئی بھی لڑائی کو ختم کرنے یا روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

اس ماہ کے شروع میں بین الحکومتی اتھارٹی آن ڈویلپمنٹ (IGAD) ایک مشرقی افریقی علاقائی بلاک جس میں کینیا بطور رکن شامل ہے نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں امن فوجیوں کی تعیناتی سمیت ایک اقدام کی تجویز پیش کی تھی۔

سوڈانی فوج نے کینیا کی قیادت میں پیش قدمی کو بار بار مسترد کرتے ہوئے اس پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی امن فوجیوں کو دشمن قوتیں تصور کریں گے۔

سوڈانی مسلح افواج کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے کہا کہ مشرقی افریقی افواج انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تیسرا ملک تھا جس نے کینیا کو اس اقدام کو آگے بڑھانے پر اکسایا تاہم انہوں نے اس تیسرے ملک کا نام نہیں بتایا۔

سوڈانی رہنما کے جواب میں کینیا کے وزیر خارجہ کوریر سنگھ اوئی نے رائیٹرز کو بتایا کہ وہ سوڈانی فوجی عہدیدار کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا ملک غیر جانبدار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر اصرار کرنے سے کہ پائیدار امن صرف کسی بھی ثالثی کے عمل میں سویلین فریقوں کو شامل کرنے اور مظالم کی روک تھام کا مطالبہ سوڈان میں کچھ لوگوں کے لیے قبول کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔"

دریں اثناء خرطوم ریاست میں پیر کو بھی لڑائی جاری رہی۔ امبدہ میں کمیٹی نے بتایا کہ ام درمان میں گولہ باری میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے

Advertisement
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 5 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 3 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 4 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 4 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 4 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 4 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 3 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 4 دن قبل
Advertisement