Advertisement
تجارت

چین نے پاکستان کے لیے 2.1 بلین ڈالر کا قرضہ مؤخر کرنے کی منظوری دے دی

چین نے ادائیگی کی مدت میں جولائی 2023 سے جون 2025 تک 2 سال کی توسیع کر دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 26 2023، 3:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین نے پاکستان کے لیے 2.1 بلین ڈالر کا قرضہ مؤخر کرنے کی منظوری دے دی

چین نے پاکستان کا 2.1 بلین ڈالر کا قرضہ موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے، ادائیگی کی مدت میں دو سال کی توسیع کر دی ہے۔

پاکستانی حکام کو باضابطہ طور پر چین کے ایگزم بینک نے ایک سرکاری خط کے ذریعے قرض کی التوا کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو قرض پر کوئی اضافی سود ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ قرض کے معاہدوں کی ادائیگی کی مدت 21 جولائی 2023 سے بڑھا کر 30 جون 2025 تک کردی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ جون میں چین نے پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کیے تھے۔

Advertisement