اسلام آباد: فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخابات کی رپورٹ جاری کردی۔98 پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز نے انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔

فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخابات کی رپورٹ جاری کر دی، این اے 249 میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 21.6 فیصد رہا ہے۔ این اے 249 میں عام انتخابات میں ٹرن آوٹ 40 فیصدتھا۔
فافن رپورٹ کے مطابق 98 پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز نے انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا، این اے 249 میں خلاف ورزیوں کے 149 واقعات مشاہدہ کیے گئے ہیں۔ خلاف ورزیوں کے 149 واقعات میں سے 11 واقعات سنگین نوعیت کے تھے۔
فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں کے 11 واقعات میں پولنگ اسٹاف کی جانب سے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روک کر گھر بھیجے جانے کا مشاہدہ سامنے آیا۔
واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے۔

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 27 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے ، ریاست کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا، وزیر دفاع
- ایک گھنٹہ قبل

مہنگا سونا مزید مہنگا ، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
کیڈٹ کالج وانا میں چھپے 3 خارجی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری، 535 افراد کو نکالنے کا عمل جاری
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری
- ایک منٹ قبل

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ معطل کر دیا
- 7 منٹ قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 18 گھنٹے قبل

عدلیہ کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی ایک اصلاحی عمل ہے،چیف جسٹس
- 16 منٹ قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 17 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت ، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
- 35 منٹ قبل

اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 29 منٹ قبل

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
- 41 منٹ قبل

.jpg&w=3840&q=75)







