بھارت نے میڈیا کو دبانے اور کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کو خاموش کرنے کی کوششیں کی، بلاول زرداری
جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) میں ظلم و جبر کا ایک نیا دور شروع کیا ہے


اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) میں ظلم و جبر کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔
میڈیا کو دبانے اور کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کو خاموش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے’’ یوم استحصال کشمیر ‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو یاد کرنے کا ایک سنجیدہ موقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس دن بھارت نے آئی آئی او جے کے ،کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے خطے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو مجروح کرتے ہوئے نام نہاد ’’یونین ٹیریٹریز‘‘ قائم کر دیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبادیاتی تبدیلی اور سیاسی انجینئرنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے،
جس کے نتیجہ میں کشمیری عوام کو اپنی ہی سرزمین پر ایک بے اختیار اقلیت بننے کے خطرے کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 سےبھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کا ایک نیا دور شروع کر دیا ہے، میڈیا کو دبانے اور کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کو خاموش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حال ہی میں، بھارتی حکام نے معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ بے گناہ لوگوں کو ہراساں کرنا، من مانی حراستیں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور ماورائے عدالت قتل روز کا معمول بن چکا ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 hours ago


