ایسا کوئی اقدام نہیں کرسکتے جس سے یہ تاثرپیدا ہو کہ میڈیا کی آزادی عزیز نہیں،مریم اورنگزیب

شائع شدہ 3 years ago پر Aug 7th 2023, 9:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیراطلاعات نے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کااعلان کردیا۔ مریم اورنگزیب نے ینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بل واپس لینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ مخلصانہ سوچ اور بڑی محنت سے یہ بل تیار کیا تھا، بعض شقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات کا احترام کرتے ہیں۔ کمیٹی ارکان اورصحافیوں نے بل واپس لینے کے فیصلے پرنظرثانی کرنے کی رائے دی ۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کےاجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیمرا آرڈیننس 2002ءپرویز مشرف کا کالا قانون تھا، پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کوختم کرناچاہتے تھے،ایسا کوئی اقدام نہیں کرسکتے جس سے یہ تاثرپیدا ہو کہ میڈیا کی آزادی عزیز نہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے ساتھ مل کر ہمیشہ جبر،فسطایئت اورآمریت کیخلاف جدوجہد کی، آئینی اورجمہوری سوچ پر نہ کوئی سمجھوتہ کیا نہ کرسکتے ہیں۔
دو روزقبل سینیٹ میں بھی پیمرا ترمیمی بل پیش کیے جانے کے موقع پراپویشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 20 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 17 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 19 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 20 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات






