Advertisement
علاقائی

سکیورٹی فورسز کا گوادر اور باجوڑ میں آپریشن

5 دہشت گرد ہلاک، تین زخمی اور ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا،آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 13th 2023, 7:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکیورٹی فورسز کا گوادر اور باجوڑ میں آپریشن

باجوڑ اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 دہشت گرد ہلاک، تین زخمی اور ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چارمنگ باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک، اور ایک دہشت گرد کو زندہ پکڑ لیا گیا۔ جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد شعیب بہادری سے لڑتے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 12 اور 13 اگست کی رات کو کیا گیا تھا، پریشن میں اسلحہ، گولہ بارود اور خود کش جیکٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، اور سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، اور فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوا، جسے گرفتار کرلیا گیا

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 8 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 6 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 8 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 5 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 8 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
Advertisement