صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر محمد ذیشان احمد کی ملاقات
پاکستان اور عراق مختلف امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عراق اور پاکستان کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہب و ثقافت اور مختلف امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر محمد ذیشان احمد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور پاکستان کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عراق مختلف امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین عوامی اور تجارتی روابط کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ نامزد سفیر عراق میں مقیم پاکستانیوں اور زائرین کی سہولت پر خصوصی توجہ دیں۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو عراق میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 15 گھنٹے قبل
