اسرائیل نے جان بوجھ کر میرے بیٹے کو قتل کیا، مقتول صحافی کی والدہ


بیروت: لبنان میں رائٹرز کا صحافی عصام عبداللہ اسرائیل کی جانب سے میزائل فائر میں مارا گیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عصام عبداللہ لبنان میں براڈکاسٹروں کو لائیو ویڈیو سگنل فراہم کرتے ہوئے اسرائیلی میزائل کے حملے میں مارا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مزید معلومات کے حصول کے لیے مقامی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور عصام کے خاندان اور ساتھیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں رائٹرز کے دو دیگر صحافی، طائر السودانی اور مہر نازہ زخمی ہوئے ہیں جن کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی اور حزب اللہ کے ایک سیاستدان نے اس واقعے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا۔
واضح رہے کہ مقتول صحافی کی والدہ فاطمہ کانسو نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر میرے بیٹے کو قتل کیا جہاں اسرائیلی حملہ ہوا وہاں سب لوگ صحافیوں کی مخصوص جیکٹ پہنے ہوئے تھے جس پر لفظ پریس واضح نظر آ رہا تھا۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 10 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 11 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago





