مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے، الیکشن کمیشن


8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، پنجاب میں مردوں کیلئے 14 ہزار 556، خواتین کیلئے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22 ہزار 352 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سندھ میں مردوں کیلئے 4 ہزار 443، خواتین کیلئے 4 ہزار 313 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ سندھ میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 10 ہزار 250 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں مردوں کیلئے 4 ہزار 810 جبکہ خواتین کیلئے 4 ہزار 286 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں مردوں اور خواتین کیلئے 6 ہزار 610 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے اور مجموعی طور پر 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، بلوچستان میں مردوں کیلئے ایک ہزار 511، خواتین کیلئے ایک ہزار 317 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2 ہزار 200 ہے۔
واضح رہے کہ کل 8 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام انتخابات ہورہے ہیں ، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- a day ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- a day ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- an hour ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- a day ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 8 minutes ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 30 minutes ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- an hour ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 20 hours ago



