Advertisement
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا 26مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 5th 2021, 3:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، پی ڈی ایم کے تمام سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی،نواز شریف اور آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سینیٹ میں ہم آپس میں مقابلہ نہیں کریں گے،الیکشنز میں ہمارے کینڈیٹ مشترکہ ہونگے، پی ٹی آئی کے ارکان اپنے لوگوں کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے،پی ڈی ایم عوام کی آواز بنے کی اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے آواز بلند کریں گے،عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار رہیں گے،23اکاؤنٹس میں سے پی ٹی آئی 18اکاؤنٹس کو چھپا رہی،عمران خان اب صادق اور امین نہیں رہا کیوں کہ وہ اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے میں بہانے کررہا،ٹرانسپیرنسی ایجنسی نے اس حکومت کی کرپشن کی داستان بتادی،ٹرانسپیرنسی رپورٹ نے آج عمران خان حکومت کو چور قرار دیدیا ہے،عمران خان آج سے سرٹیفائیڈ چور ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جسٹس عظمت سعید کی نگرانی میں بنائے گئے کمیشن کو پی ڈی ایم مسترد کرتا ہے جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سپیکرکے رویوں کیخلاف ایوان احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ترقیاتی فنڈز کو رشوت قرار دیتے تھے،آج ترقیاتی فنڈز جس انداز سے تقسیم کیے جارہے اس پر عمران خان خود تنقید کرتا تھا،آج سپریم کورٹ کے ججز نے بھی اس چیز کا نوٹس لیا،ہماری لڑائی غیر جمہوری عمل کیخلاف ہے،ہمارا مقصد ناجائز اور نااہل حکومت سے جان چھڑوانا ہے۔

Advertisement
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 21 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 19 گھنٹے قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
Advertisement