لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل راجن پور کا دورہ کریں گےجہاں وہ مختلف سکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ترجمان کے مطابق دورہ راجن پور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار راجن پور کے مختلف علاقوں کوہ ماڑی، کوٹ بہادر، کوٹ مٹھن اور جام پور کا دورہ کریں گے اور قبائلی عمائدین، پارٹی عہدیداران و کارکنان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہ ماڑی میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریف کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ کوہ ماڑی میں معززین علاقہ سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار راجن پور کینال ریسٹ ہاؤس میں منتخب نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دورہ راجن پور کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جام پور میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کریں گے اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پورمیں بستروں کی تعداد میں اضافے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جام پور میں سردار محمد جعفر خان لغاری کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 15 hours ago

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- 21 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 17 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
- 21 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 20 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 16 hours ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 15 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 20 hours ago

بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ
- 21 hours ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- 21 hours ago

ٹی وی ڈرامہ "جن کی شادی ان کی شادی" کی عوام میں مقبولیت بڑھ گئی
- 21 hours ago





