Advertisement
علاقائی

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا ’ٹیکس فری‘ بجٹ پیش کر دیا گیا

100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے، وزیر خزانہ پنجاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 13th 2024, 6:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا ’ٹیکس فری‘ بجٹ پیش کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ پیش کرنے کے موقع پر شدید احتجاج کیا، اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے آگئے، اپوزیشن نے بجٹ دستاویزات کو  پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیا، اپوزیشن نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اپوزیشن نے مریم نواز کی موجودگی میں ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، صحافیوں نے بھی ہتک عزت قانون کے خلاف پریس گیلری سے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

بجٹ تقریر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ  آج اس حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے، پنجاب میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہےوزیراعلیٰ مریم نواز نے مہنگائی کے مسئلے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی،  ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ بجٹ کا مجموعی حجم5 ہزار 446 ارب روپے ہے،  کل آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 643 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ ریوینیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا 960 ارب ریوینیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا۔ کم ازکم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی تجویز ہے۔ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے۔ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کسان دوست پیکیج متعارف کروا رہے ہیں، ایک ارب 25 کروڑ کی لاگت سے پنجاب بھر میں ماڈل ایگری کلچرل مالز کا قیام، 2ارب کی لاگت سے لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں کسانوں کو ڈیری فارمنگ کے لیے آسان اقساط پر قرضے دیے جا رہے ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں کہا کہ پنجاب کے سال 25-2024 کے بجٹ کے کا مجموعی حجم 5 ہزار446 ارب روپے ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں،نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا۔ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ 842 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کےلیے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں  صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے25 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ پنشن میں 15فیصد اضافےکی منظوری گی گئی ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں کم ازکم اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔2 ارب 50 کروڑکی لاگت سے انڈرگریجوایٹ اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے لیے3ارب کی لاگت سے گارمنٹ سٹی کا قیام کیا جائے گا۔ شعبہ صحت کےلیے 539 ارب 55 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 49 ارب کی لاگت سے پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ماحول دوست بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 2ارب کی لاگت سے معذور لوگوں کے لیے چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام کا اجرا کیا جائے گا جبکہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے1 ارب کی لاگت سےاسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز بھی عمل میں لایا جائے گا۔ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز ہو گا اور سوشل پروٹیکشن کےلیے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے  5 ہزار 446 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ دستاویز 25-2024 پر دستخط بھی کیے۔ گزشتہ سال ریونیو ہدف 625 ارب روپے تھا جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا۔

بجٹ میں لاہو رڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے 35 ارب روپے اور مری کے لیے 5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعلیٰ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے بھی 80 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی بجٹ میں چیف مسنٹر گرین ٹریکٹر پروگرام کے لیے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ لائیو اسٹاک کارڈکے لیے 2 ارب روپے، ہمت او ر نگہبان کارڈ کے لیے بھی 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 days ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 days ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • a day ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • an hour ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 20 hours ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 days ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • a day ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • a day ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 19 hours ago
Advertisement