یوکرین کے شہری علاقوں پر روس کے تازہ میزائل حملوں میں بچوں کا ہسپتال بری طرح متاثر ہوا ہے


یوکرین کے چلڈرن ہسپتال پر روس کے میزائل حملوں میں 36 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے شہری علاقوں پر تازہ میزائل حملوں میں کیف میں ایک بچوں کا ہسپتال بری طرح متاثر ہوا ہے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
چلڈرن ہسپتال کی ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہسپتال کا ایک حصہ تباہ ہو گیا اور دوسرے میں آگ لگ گئی ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شہری علاقوں پر کیے گئے حملوں میں مجموعی طور پر 36 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب روس نے اسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
ادھر روسی حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس امریکا اور یورپی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک گھنٹہ قبل





