ہندوستان اور اسرائیل کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کوان کا بنیادی حق دیناپڑے گا، وزیر اعظم
کشمیریوں کی آزادی تک ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے،وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کا خون رنگ لائےگا، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھےگی.
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کوان کا بنیادی حق دیناپڑے گا، بات چیت سے ہی تمام تنازعات حل کئے جاسکتے ہیں، کشمیریوں کی آزادی تک ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے،وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کا خون رنگ لائےگا.
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وڈیو لنک کے ذریعے آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 77 سال قبل اگست کے مہینے میں قائد اعظم کی عظیم قیادت اور لاکھوں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں سے پاکستان معرض وجو د میں آیاتھا۔ آج پاکستان کے عوام سبز ہلالی پرچم تلے اپنی زندگیاں بسرکررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو ہندوستانی حکومت نے غاصبانہ طورپراپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کو چھین لیا اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کر کے کشمیر میں غیر ریاستی افراد کو آباد ہونے کا قانونی حق دیاگیا ۔انہیں وہاں کے باشندوں کی جائیداد کی جبراً خریداری کا حق بھی دیاگیا۔ یہ وہ ظالمانہ قدم ہے جو تواتر کے ساتھ آزادی کا حق مانگنے والے لاکھوں کشمیریوں کے ساتھ گزشتہ 77 سال سے روا رکھاگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 77 سال گزرنے کے باوجود کشمیر کی وادی ہزاروں کشمیریوں کے خون سے سرخ ہے اور ان پر ظلم کے جو پہاڑ توڑے گئے ان کی داستان دنیا کے سامنے ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج 5 اگست کو ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی عظیم جدوجہد کی داستان کو سلام پیش کرتےہیں۔ کشمیر کازکے لئے جن لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم ان کو سراہتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ ان قربانیوں کو فراموش کیا جائے گا نہ یہ رائیگاں جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم آسیہ اندرابی، یاسین ملک، میرواعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بھٹ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کئی کئی سال دنیا کی سب سے بڑی جیل میں صعوبتیں اور ظلم برداشت کیا۔ ان کے گھروالوں کو ان سے ملنے نہیں دیاگیا۔ انہوں نے فوجی محاصرے میں یہ ظلم برداشت کیالیکن اپنی گردن نہیں جھکائی اور سنگینوں کے سائے میں کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بلند کئے جس سے ہندوستان کے عوام لرز اٹھے۔ ان نعروں کی گونج کو روکنے کے لئے ہندوستانی فوج نے تمام حربے استعمال اورتمام ظلم ڈھائے لیکن اس جذبے نے ہندوستان کی تمام کارروائیوں کو خاک میں ملا دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ آج فلسطینی بھی اپنی آزادی کے لئے جانیں دے رہےہیں، غزہ میں ظلم ڈھایا جارہا ہے۔40 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیاگیا ہے۔ سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،اسرائیلی فوجیں جو ظلم ڈھارہی ہیں اس سے بد ترین مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی مگر فلسطینی بھائیوں کی قربانیوں کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کشمیری اور فلسطینیوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ مسجد اقصیٰ کے امام کو اسماعیل ہنیہ کی بات کرنے پر گرفتار کر لیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن نشین کر لی جائےکہ ہندوستان کبھی بھی کشمیر کو اپنا حصہ نہیں بناسکتا۔ وہ جتنا ظلم ڈھا لے وہ کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک دن آئےگا کہ اسرائیل اور ہندوستان کو ان مظالم کا جواب دینا پڑے گا اوران کے ناجائز قبضے سے وہاں کے عوام کو آزادی ملے گی۔ آج پوری پاکستانی قوم ہندوستان کے 5 اگست 2019 کے اقدام کی بھرپور مذمت کررہی ہے ۔ وہ دن جلد آئے گا جب ہندوستان کو اپنے کئے ہوئے وعدے پورے کرنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہاکہ آج کے دن دنیاکو د وٹوک پیغام ملنا چاہیے کہ بھارت کشمیریوں کی تقدیر کا فیصلہ یکطرفہ طورپر نہیں کر سکتا ۔ اس حوالے سے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ کشمیریوں کا حق چھین سکتا ہے ۔ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا اور انہیں ان کا حق ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے۔پاکستان نے اپنی جوہری قوت کو جارحیت کے لئے استعمال کرنے کاسوچا بھی نہیں ، بہتر راستہ امن کاراستہ ہےاور ان تنازعات کامل بیٹھ کر حل نکالنے کے لئے بھارت کو ہوش کے ناخن لینے پڑیں گے۔ بھارت کو اس حقیقت کا ادراک ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتا۔ اللہ نے پاکستان کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ اپنی طرف اٹھنے والی آنکھ کو پھوڑ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ امن اور دانشمندی کاتقاضا یہ ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر نہ صرف کشمیر یوں کو ان کا حق دیں بلکہ خطے کے امن قائم کریں۔اسی طرح فلسطین کے مسلمانوں کو بھی ان کا حق ملنا چاہیے تاکہ دنیا میں امن ہو۔ اس کے علاوہ تمام راستے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہندوستان اور اسرائیل کو یہ پیغام واضح طورپر پہنچے گاکہ امن کا راستہ ہی واحد راستہ ہے۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا بنیادی حق ملنا چاہیے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 8 hours ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- a day ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- a day ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- a day ago

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 4 hours ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- a day ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 8 hours ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 8 hours ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- a day ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 hours ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- a day ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 8 hours ago


