جی این این سوشل

پاکستان

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ’ کشمیر اسٹراگلز انڈر سیج‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

مسئلہ کشمیر کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے ۔ استصواب رائے کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں ، شرکاء کا خطاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ’ کشمیر اسٹراگلز انڈر سیج‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ’ کشمیر اسٹراگلز انڈر سیج‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

مظفر آباد : آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر چپٹر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں kashmir struggles under siegeکےعنوان سے سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

 سیمپوزیم میں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدر ی انوار الحق ، کنوئینر آل پارٹیز غلام محمد صفی ، سینیٹر مشاہد حسین سید ،وزرائے حکومت ، اظہر صادق ، چوہدری محمد رشید، تقدیس گیلانی ، پیر مظہر سعید شاہ ، سینئر پارلیمنٹیرین قمر زمان کائرہ ، ممبر آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالحمید لون، صدر یوتھ پارلیمنٹ عبید قریشی ، سمیت قائدین حریت کانفرنس ، آفیسران ، طلبا و طالبات ، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 سٹیج سیکرٹری کے فرائض نائیلہ الطاف کیانی نے انجام دیے جبکہ ممبر آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالحمید لون نے تلاوت کے فرائض سرانجام دئیے ۔ 

تقریب کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر شارٹ ڈاکومنٹری دیکھائی گئی جس میں بھارتی مظالم کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا گیا ہے ۔

سیمپوزیم سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے خطاب کیا اور مسئلہ کشمیر کے ساتھ آزادکشمیر حکومت کی تاریخی کومٹمنٹ بارے شرکاء کو آگا ہ کیا۔

سیمپوزیم سے خطاب کرتےہوئے کنوئنر آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر چیپٹر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ دنیا میں اصل بڑائی اللہ کی ہے امریکہ اور بھارت سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے ۔ کشمیر ایشو کے مختلف پہلو ہیں ۔ جدوجہد آزادی کشمیر کا ایک پہلو بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیاں اور دوسرا تحریک آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی کوششوں کو موثر بنانا ہے ۔ کشمیریوں کو بھارتی جنگی جرائم کے خلاف اور آزادی کے حق میں آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے ۔ 

کنوئیر آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کہاکہ دنیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے ۔ استصواب رائے کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں ہے ۔ پاکستان کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے ۔ بھارتی مظالم  اور بدترین ریاستی دہشتگردی کو ایکسپوز کرنا اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان کو استحکام اسی وقت ملے گا جب کشمیر آزادہو کر پاکستان کے ساتھ جڑ جائے گا ۔کشمیر ،نیوکلیئر پروگرام اور تجارت کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی کو سراہتے ہیں۔ 

غلام محمد صفی نے کہاکہ ہماری ترجیحات میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے جدوجہد اول ترین مقصد ہے ۔ آل پارٹیر حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کا جامع حل چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم حق خودارادیت اور استصواب رائے کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں کریں گے ۔ ہندوستان سے مکمل آزادی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ ہمارا موقف ہے کہ دوطرفہ مذاکرات کے بجائے مسلہ کو بین الاقومی تسلیم شدہ حل یعنی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔

 انھوں نے کہاکہ مسلہ کشمیر پر ایسے کسی فریق کی ثالثی قبول نہیں کریں گے جو بھارت کا سٹریٹیجک پارٹنر ہو۔ بھارت حکمت عملی کے ساتھ ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے ۔ بھارتی جارحیت کو رکوانے کے لیے اور استصوااب رائے کو ہر ممکن طور پر یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں اقدامات اٹھائیں اور بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں ۔

 سابق وفاقی وزیر ، سنئیر پارلیمنٹیرین اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پاکستان اور کشمیریوں کا تاریخی رشتہ ہے پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ کشمیریوں کو تنہاء نہیں چھوڑا جائےگا۔ ہمیں اپنی خامیوں کو سمجھنا ہوگا اور دشمن کی طاقت کا اندازہ رکھنا ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ دنیا میں علم کی قدر ہے علم کے بلبوتے پر حاکمیت قائم ہوتی ہے ۔ نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب ہونا ہوگا۔ ہم علم کے میدان میں مہارت اور دسترس حاصل کریں گے تو دنیا ہماری بات سنے گی ۔ ہماری اجارہ داری قائم ہوسکے گی ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد جدوجہد آزادی کشمیر پر رکھی گئی تھی ۔ ہمیں معاشرتی اور قومی سطح پر ٹھیک ہونا ہوگا ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ مستحکم پاکستان سے ہی مسلہ کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتاہے ۔ اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو دنیا پاکستان کی بات سنے گی ۔ انھوں نے کہاکہ ہم میں برداشت کم ہو گئی ہے ۔ ہمیں مکالمہ کرنا چاہیے ۔ انفارمیشن ایج میں چیزیں تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں ۔ عوام کو مسئلہ  کشمیر سے حقیقی آگاہی حاصل کرنا ہوگی ۔ دنیا میں نیریٹیو کی جنگ لڑی جارہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ تشدد سے کنارہ کشی ہی معاشرہ کو بہتری کی طرف لا سکتی ہے ۔ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی ضروری رنگ لائے گی ۔ ہمیں اپنے بیانیہ کو مضبوط اور ٹھوس بنانا ہوگا ۔ دنیا میں پاور ز کا کردار ہوتا ہے ۔ دنیا کی پاورز ہی دنیا کے فیصلے کرتی ہیں ۔ جب تک پاوں پر کھڑے نہیں ہوں گے دنیا ہماری بات کو ترجیح نہیں دے گی ۔ 

سابق سینٹر پاکستان مشاہد حسین سید نے سیمپوزیم سے خطاب کرتےہوئے کہاہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی مین ملوث ہے ، بھارت کےساتھ 5 اگست 2019 کے بعد سے تجارت بند کردی گئی ہے ۔ بھارت جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا پاکستان بھارت کے ساتھ نہ ہی کسی طرح کی بھی تجارت کرے گا اور نہ ہی بھارت کے ساتھ مسلہ کشمیر پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ دنیا میں سپرپاورز کے توازن بدل رہے ہیں ۔ چین مضبوط ہورہا ہے اور مغرب زوال پذیر ہے ۔ بنگلہ دیش میں بھارت نواز حکمرانوں کو شکست اور نیپال میں بھی بھارت کا اثر و رسوخ کم ہوا ہے۔ دیگر پڑوسی ممالک بھی پاکستان اور چین کے قریب آرہے ہیں ۔ پاکستان نیوکلئیر پاور ، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کرے گا۔ پاکستان کی سول و ملٹری قیادت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم بھارت کے حوالے سے ابہام سے پاک پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ ہم نے دنیا پر واضح کیا ہوا ہے کہ ہم کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

 انھوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی ہر محاز پر موثر آواز ہیں اور مستقبل میں بھی ہم کشمیریوں کی بھرپور وکالت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ بھارت نے اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے ۔ 5 اگست کے اقدام کے بعد چین اب کشمیر کے آکسائی چن میں ایک پارٹی کے طور پر سامنے آیا ہے ۔

 انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسٹ یونیورسٹی ، ایمبسڈر ڈاکٹر محمد نفیس ذکریا نے وڈیو لنک خطاب میں کہا ہے کہ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کا کردار مثالی ہے ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی آر ایس ایس کا ایک سیاسی ونگ ہے ۔ گلبھوشن یادو ، احسان اللہ احسان کا کردار اور ٹی ٹی پی کو بھارتی فنڈنگ ، دراصل یہ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے بابری مسجد اور گجرات میں مسلم کش واقعات کی ایک طویل داستان ہے یہ بھارتی حکومت کی مسلم کش پالیسی کی زندہ مثالیں ہیں ۔ بھارت نے نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ۔ 2019 کے بعد بھارت نے کشمیر کی آبادی کی ہئیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ گمُنام قبریں ، جبری گمشدگیاں اور پیلٹ گنز کا استعمال بھارت کی کشمیر ی کش پالیسی ہے ۔

 انھوں نے کہاکہ مسلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے ۔ افسوسناک امر ہے کہ 1947 میں کشمیر کی مسلم آبادی 79 فیصد تھی جو اب فقط 68 فیصد رہ گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں گمشدگیوں اور گم نام قبروں کی ایک طویل داستانیں ہیں جنہیں کبھی بھی نطر انداز نہیں کیا جاسکتاہے ۔ 2016 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کیا ہے ۔بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا جس پر بھارت کی باز پر س ہونی چاہیے ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ مسلہ کشمیر کے پائیدار حل تک جدوجہد جاری رہے گی ۔

 سیکرٹری جنرل آل پارٹیز حریت کانفرنس ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اپنے خطاب میں سیمپوزیم کے اغراض و مقاصد بارے آگاہ کیا اور کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کشمیریوں کی آواز ہے ۔ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ کشمیریوں کے جذبےبلند ہیں ۔ پاکستان نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی کشمیر پالیسی کو سراہاتے ہیں ۔

 انہوں  نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ نوجوان تحریک آزادی کو موثر انداز میں لیڈ کررہے ہیں ۔ نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لائے گی ۔ بین الااقوامی کمیونٹی مسلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

 لندن سے حریت لیڈر مزمل ٹھاکر نے سیمینار سے اپنے وڈیو لنک خطاب میں کہا کہ حریت قیادیت کے کردار کو سرہانا ہوگا حریت قیادت کشمیریوں کی بھرپور اور موثر آواز ہے کشمیریوں کی انگنت قربانیاں ہیں کشمیری اپنی مسلم اور کشمیر شناخت کے لیے لڑرہے ہیں ۔ بھارت کی ہندتوا نواز حکومت مسلم کش پالیسی پر عمل پیرا ہے ہمیں بیانیہ کی جنگ لڑنا ہوگی ۔ اگر بیانیہ موثر نہ ہوا اور تقاضے جدید نہ ہوئے تو بھارت بین الاقوامی رائے عامہ کو اپنے حق میں موڑ سکتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قائد حریت سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کے لیے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر کشمیر ایکشن نیٹ ورکس کیرن فیسڈر نے سیمپوزیم سے وڈیو لنک خطاب میں کہا ہے کہ بھارت ٹرانسنیشل ریپریشن مین ملوث ہے ، بین الاقوامی دہشتگردی اب بھارت کا تعارف بن گیا ہے ۔ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کھلی دہشتگردی کررہا ہے ۔ بھارت مقبوضہ جمون و کشمیر کے لیے دنیا میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کے لیے بین الاقوامی سفارتی ، سیاسی اور بدنام زمانہ دنیاکی خفیہ ایجنسیوں کے محاز کو جارحیت کے طور پر استعمال کررہا ہے ۔ لوگوں کو دبائو میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ کشمیریوں کو بیرون ملک کشمیر میں جاری مظالم کے لیے آواز اٹھانے پر واپس بھارت جانے پر سیاسی مقدموں کا سامنا کرنا پڑتاہے 

۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ کے صد رعبید قریشی نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت اور آل پارٹیز حریت کانفرنس سیمیت اوورسیز کشمیریوں کا مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کردار مثالی رہا ہے ۔ ہمیں ملکی مفاد عزیز رکھنا چاہیے ۔ مختلف نظریات کے باوجود ہمیں سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح بنانا چاہیے ۔ 

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے ڈیجیٹل وار کو موثر بنانا ہوگا ۔ نوجوان مسلہ کشمیر کو ڈیجیٹل فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں ۔ دنیا میں کشمیر کاز کی آواز بنیں اور دنیا کے بدلتے تقاضوں کے مطابق خود کو بھی بدلیں۔

تفریح

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘، فریدون شہریار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت کے معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فریدون شہریار جو متعدد بالی ووڈ سپر اسٹارز کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا،’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘۔

فریدون کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہانیہ عامر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں نے ہانیہ عامر کو فوری طور پر فریدون کے انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ دے دیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کی انسٹاگرام پروفائل پر موجود تصاویر پر بھی متعدد بھارتی مداحوں کے تبصرے پائے جاتے ہیں جو ہانیہ کے کام کو سراہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری ہے، بارش کے باعث  سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ متعدد علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی ہیں ۔   

تفصیلات کےمطابق گلبرگ ،جیل روڈ ، مال روڈ ، گارڈن ٹاؤن ، ریگل چوک، مزنگ ،باغبانپورہ ،کیولری انڈرپاس، نیو کیمپس، اچھرہ، رحمان پورہ ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،علی ٹاؤن ،رائے ونڈ میں تیز بارش ، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔  

فرخ آباد ،سٹی سب ڈویژن ،قرطبہ چوک، شاد باغ،مزنگ ،نابھہ،لکشمی چوک ،شیرانولہ کے اطراف  بھی بارش  کا سلسلہ جاری ہے، سبزہ زار، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈکےاطراف، کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،پنڈی سٹاپ،ماڈل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ  میں  بھی بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔   

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناہے  مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے، تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات  دی گئیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات تمام مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔  

دوسری جانب ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد   کا کہنا ہے موٹروے ایم 2 ،3، اور لاہور سیالکوٹ ،ایم 2پر ٹھوکر، کوٹ عبدالمالک، فیض پور اور شیخوپورہ ،ایم 3 پر لاہور سے جڑانوالا  اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ، بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے ، بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll