جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے

پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی، شوکت یوسفزئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڑے بڑے عہدوں والے کہاں تھے؟ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور پنجاب کی لیڈرشپ کہاں تھی؟ علی امین، عمر ایوب، اسد قیصر کے سوا کوئی نہیں تھا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت سنگجانی میں احتجاج پر راضی تھے، بشریٰ بی بی نے یہ بات کیوں نہیں مانی؟ ہم ڈی چوک کیوں گئے؟ پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

پاکستان

بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کے صدرکی  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ 

ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی  قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

 پاکستان نے زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری  میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

 زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کے حصول کو  ممکن بناسکیں۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

جبکہ زمبابوے کی اسکواڈ میں  کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا،اور شان ولیمز شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ  کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان اے این ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف  کی مختلف  کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ  کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 9 مختلف  کارروائیوں میں 9 ملزمان  کو گرفتار کرکے ایک  کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.600 کلو گرام چرس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح فتح چوک حیدر آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد  ہوئی۔ اُدھر پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد ہوئی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 51 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ سریاب روڈ کوئٹہ پر 2 ملزمان سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گوادر میں کوسٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ڈی بلاک چوک گوادر کے قریب گودام سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll