جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں 3 روز مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں 3 روز  مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ
سونے کی قیمت میں 3 روز مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3 روز سے مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا نئی قیمت 2647 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں 24 گرام  سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار ایک سو روپے کی کمی  ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ

افغان طالبان کے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو پناہ دینے کے انکار سراسر جھوٹ پر منبی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی  افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی  کے کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر کا افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہلاکت پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ وہ سرحد پار دہشت گرد حملوں میں شدت لانے میں بڑا کردار ادا کر رہا تھا۔ خوارجی شاہد عمر کی موت جو غالباً اندرونی اختلافات یا  ایک کروڑ انعامی رقم کے نتیجے میں ہوئی،  فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی  کی اندرونی ٹھوٹ پھوٹ کو ظاہر کرتی ہے جو لالچ اور طاقت کی مسلسل کشمکش سے جنم لے رہی ہے۔

افغان طالبان کے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو پناہ دینے کے انکار سراسر جھوٹ پر منبی ہیں اور خوارجی  شاہد عمر کی افغان سرزمین پر موجودگی افغان طالبان کی دہشت گردی کی حمایت اور شراکت داری کو بے نقاب کرتی ہے۔ فتنہ الخوارج  کے دہشت گردوں کو پناہ دے کر افغان طالبان خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت میں تبدیل ہو چکے ہیں جو نہ صرف پاکستان کی سلامتی بلکہ علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔

افغان طالبان کا فتنہ الخوارج  اور دیگر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے سے انکار دہشت گرد اتحادیوں کو ترجیح دینے کے ان کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے خطرے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو افغان طالبان کی جانب سے مسلسل مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے میں ان کی عدم دلچسپی اور اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر افغان طالبان فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات، بشمول سرحد پار کارروائیاں، کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

اگرچہ خوارجی  شاہد عمر کی موت ایک عارضی کامیابی ہے لیکن افغان طالبان کی غیر ذمہ دارانہ اور منافقانہ پالیسیاں دہشت گردی کو جاری رکھنے کی ضمانت دیتی ہیں جس سے علاقائی عدم استحکام اور عالمی بے اعتمادی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فتنہ الخوارج شاہد عمر کی ہلاکت اور افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت

افغان صوبہ کنڑ میں  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہد عمرکو تین خوارجیوں طارق، خاکسار اور  عدنان سمیت ہلاک کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فتنہ الخوارج  شاہد عمر کی ہلاکت اور افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت

فتنہ الخوارج کا دہشت گرد شاہد عمر کی ہلاکت افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت

افغان صوبہ کنڑ میں  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فتنہ الخوارج کے ایک اہم دہشت گرد شاہد عمرکو تین خوارجیوں طارق، خاکسار اور  عدنان سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ صوبہ کنڑ میں ٹی ٹی پی خوارج کے ارکان کا قتل اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے افغانستان میں اڈے ہیں اور ان کے کمانڈر بغیر کسی پابندی کے آزادانہ گھوم رہے ہیں۔

عمر خالد خراسانی اور ملا فضل اللہ جیسے ٹی ٹی پی رہنماؤں کی ماضی میں ہلاکتیں افغان سرزمین پر ان کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی بار بار ہلاکتیں اس حقیقت کو بھی ثابت کرتی ہیں کہ دہشت گرد گروپ خاص طور پر ٹی ٹی پی اور اس سے وابستہ تنظیمیں پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں۔

افغانستان میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی بار بار ہلاکتوں سے افغان عبوری حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہوتے ہیں، جو مسلسل ان کے وجود سے انکار کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ میں واضح طور پر افغانستان میں علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں (ٹی ٹی پی، داعش اور القاعدہ) کی موجودگی اور محفوظ پناہ گاہوں اور افغان عبوری حکومت کی جانب سے ان کی حمایت کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں پاکستان کے بار بار موقف کی توثیق کرتی ہے۔ ایک پڑوسی ہونے کے ناطے، پاکستان خاص طور پر ٹی ٹی پی اور داعش کے دہشت گرد حملوں کی وجہ سے متاثر ہے جو کھلے عام افغانستان کی سرزمین سے کام کرتے ہیں۔

افغان حکومت علاقائی اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد گروہوں کے خلاف حقیقی معنوں میں کارروائی کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا اور اسکولز 13جنوری 2025 کو دوبارہ کھلیں گے، محکمہ اسکول ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے تعلیمی اداروں  میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز پر ہوگا۔

حکام کے مطابق صوبہ بھر میں  20 دسمبر کو اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے، ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئےنوٹیفیکشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll