فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہو گئی


عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2703ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 83روپے کے اضافے سے 3433روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 71روپے کے اضافے سے 2943روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جس کے مطابق عالمی قیمت میں 29 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2900 روپے فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا تھا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل



