اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے


مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کار کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح ایک فلسطینی مزاحمت کار نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تیاسیر کے قریب اسرائیلی چیک پوائنٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کت مطابق اسرائیلی فوجی چوکی کے احاطے میں 11 فوجی اور ان کا کمانڈر تعینات تھے، فلسطینی مزاحمت کا ر رات میں چیک پوائنٹ کے نزدیک پہنچا اور صبح جب 2 فوجی چیک پوائنٹ کھولنے کے لیے باہر نکلے تو مزاحمت کار نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار صبح 6 بجے فوجی چوکی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا جس کے بعد اس نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی مزاحمت کار بھی شہید ہوگیا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل




